30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
احکام مذہب ہنود کے جس سے بہت حقوق شرعی باطل ہوتے ہیں ورثہ لے یادے تو اس کے لئے کیاحکم ہے؟
الجواب:
|
قال اﷲ عزوجل:"اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ یَزْعُمُوۡنَ اَنَّہُمْ اٰمَنُوۡا بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبْلِکَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّتَحَاکَمُوۡۤا اِلَی الطّٰغُوۡتِ وَقَدْ اُمِرُوۡۤا اَنۡ یَّکْفُرُوۡا بِہٖ ؕ وَیُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّضِلَّہُمْ ضَلٰلًۢابـَعِیۡدًا ﴿۶۰﴾ ""[1] |
(اﷲ عزوجل نے فرمایا:)کیا تم انہیں نہیں دیکھتے جن کازبانی دعوٰی تویہ ہے کہ وہ ایمان لائے اس پرجوتمہاری طرف اتارا گیا اورجوتم سے پہلے اتاراگیا پھر فیصلہ چاہتے ہیں کفر کا اور انہیں حکم تویہ تھا کہ اس سے انکارکریں اورشیطان چاہتاہے کہ انہیں گمراہ کرکے دورپھینك دے۔ |
جولوگ شریعت مطہرہ کے خلاف میراث مانگیں یالیں یابخوشی دیں یااس میں سعی کریں سب گمراہ ہیں اورعذاب شدید کے سزاوار،اوراگراسے پسند کریں تو کھلے کفار،بہرحال وہ مال ان کے لئے حرام وقطعہ نار،اورجومجبور ہوکردے وہ مظلوم ومعذور۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۵: ازکوہ شملہ کفایت حسین یکشنبہ ۱۶ذی الحجہ ۱۳۳۴ھ
ایك پھوپھی کاترکہ دوبھتیجوں کوبرابرملا جس میں سے ایك بھتیجے نے پھوپھی کی بیماری کا خرچ اورتجہیزوتکفین کاخرچ مع برسی تك کاخرچ اپنے پاس سے کیا قریب ایك سوروپیہ کے اب نصف روپیہ دوسرے بھتیجے کواداکرنا واجب ہے یانہیں؟ فقط۔
الجواب:
یہ اس نے اپنی خوشی سے اٹھایا دوسرے بھتیجے پراس کانصف یا کوئی جزء دینالازم نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۶۶: ازبمبئی پوسٹ مانڈوی مکان چمناجی راجوبھائی پان والانمبر۲۸۔۱۳۲
ناگدیوی سٹریٹ مرسلہ مانك بھائی باپوبھائی ۱۳شوال ۱۳۳۵ھ
ایك شخص چمناجی دکھنی مسلمان فوت ہوگیا اس نے ایك عورت ایك لڑکا حسین میاں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع