30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فاتحہ چہلم میں(۲/عہ)اورسہ ماہی اور شش ماہی میں(۰۱۵/لعہ)صرف کرکے کھانا پکاکرقبروں پر،یتیموں اورمساکین کودیاگیا اوردوجوڑے پارچہ جدیدتیارکرکے دئیے گئے جملہ(۰۱۱/صہ لعہ)فاتحہ وخیرات میں بہ نیت ادائے دین مہرصرف کیا (۰۱۲عہ) منجملہ ایك سوبارہ روپے آٹھ آنہ دین مہرباقی ہیں اورمتوفیہ نے قبل وفات یہ کہاتھا کہ میری بیٹی کاخیال رکھنا چنانچہ(۱۱صہ للعہ) کاپارچہ پوشیدنی جووقت ولیمہ نکاح متوفیہ کی قرض لے کربنایاتھا اورکچھ پارچہ اورجو اس کودیاتھا جملہ(ال ہہ صہ)بمنشائے متوفیہ اس کی بیٹی کودے دیااوردیگر پارچہ فخاجان کودئیے گئے متوفیہ کاترکہ صرف چارسودرھم چاندی جس کے(ماعہ ۳عہ) ہوتے ہیں تھا اورکچھ زیورونقد نہ تھا۔فتوٰی یہ طلب ہے کہ مہرکے ترکہ میں ورثاء کاکتناکتناحصہ شرعی تھا اورصرفہ گوروکفن وفاتحہ وخیرات میں جوشوہر نے بمرضی بہن و بیٹی متوفیہ قرض لے کر مبلغ(معہ لعہ ۰۱۱)صرف کیا اس قدرذمہ شوہرسے دین مہرادا ہوایانہیں،اس کے وارثان نے ایك پیسہ فاتحہ خیرات میں صرف نہیں کیا بلکہ اپناخرچ بھی عبداﷲ پرڈالاتھا فقط۔
الجواب:
اگریہ بیان واقعی ہے کہ بیٹی اوربہن نے اس پررضامندی ظاہرکی تھی کہ مہرمیں سے یہ مصارف کردو،اوران کی اجازت سے یہ صرف ہوئے تویہ مصارف شوہراوربیٹی اوربہن کے حصص مہر پر پڑیں گے بھائی کہ اس اجازت سے الگ ہیں ان کے حصہ پرنہ پڑیں گے اور(لہ صہ)کاکپڑا جو زبیدہ کی دخترکودیاوہ صرف عبداﷲ کے حصہ پرہیں چارسودرھم چاندی یہاں کے سکہ سے پورے ایك سوبارہ(ماعہ عہ)روپے بھرہے آٹھ(۸/)اوپر زائدنہیں سائل نے دین مہرحساب میں گوروکفن وخیرات برقبر وتوشہ کفارہ ۶/روزہ رمضان المبارك میں(عہ ۱۱/)بتایا اس میں سے قبر کی خیرات اورتوشہ منہاکیاجائے گا باقی ضروری تھاکہ وارثوں پرتقسیم سے پہلے لازم تھا اس کے بعد جوکچھ بچا اس کے بیس حصہ ہوں گے پانچ شوہر کے،دس۱۰ دخترکے،دو۲ دو۲ ہربھائی کے،ایك بہن کا،اب جو توشہ وخیرات وسوم وچہلم وغیرہ میں صرف ہوا وہ جب کہ بیٹی اوربہن کی اجازت سے ہوا تو ان کے اورشوہر کے حصوں پرپڑے گا دونوں بھائیوں کوان کاحصہ پوراپورا دیاجائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۶۴: ازگونڈل علاقہ کاٹھیاواڑ مرسلہ عبدالستار بروزچہارشنبہ تاریخ ۱۲/رجب المرجب ۱۳۳۴ھ
مسلمان سنی المذہب ورثہ لیتے وقت بجائے قانون شریعت مطہرہ کے ہندویعنی مطابق
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع