30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حصہ کا نثارحسین بے ان کی اجازت کے کسی طرح مالك نہیں ہوسکتا،اوربھائیوں کے حصہ کی تفصیل وہ ہے جو ابھی گزری۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۵۹: ازضلع کانپورڈاکخانہ موسٰی نگر موضع چاندپور مسئولہ عبدالحق کاشت کارموروثی بتاریخ ۱۷صفرالمظفر۱۳۳۴ھ
بعد مرجانے عورت کے مہرکاروپیہ کس کودیناچاہئے کس کاحق ہوتاہے اوراگرحق تحریر کیاجائے توافضل کون شخص ہوتاہے جس کو مہراداکیاجائے؟
الجواب:
مہرمیراث ہے اورمیراث میں افضل وغیرافضل نہیں دیکھے جاتے جس کاجتنا حق حضرت حق عزوجل جلالہ نے مقررفرمادیاوہ اسے دینالازم ہے اور وہ خود اس کے لینے پرمجبورہے الارث جبری لایسقط بالاسقاط(میراث جبری ہے(اختیاری نہیں)لہٰذا ساقط کرنے سے ساقط نہیں ہوتی۔ت)وھو تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۰ تا۱۶۲: مرزابیگ مسئولہ محمدمحی الدین موضع چاندیانہ ضلع بلندشہر روزیك شنبہ بتاریخ ۲۵صفرالمظفر۱۳۳۴ھ
ایك مسلمان بدمذہب حنفی قتل ہوا اورقاتل ایك مرد اوردوسری اس کی زوجہ قراردئیے،مردکے ذمہ قتل کرنا اورعورت کے ذمہ قتل کرانے کاالزام عائد ہوکر قاتل کوحکم موت اورعورت کو بعبور دریائے شور کی سزا دی گئی،چونکہ عورت حاملہ متروکہ مقتول پرشمول پسران متوفی کے زوج کے نام بھی حصہ شرعی درج کاغذات ہوا،کیافرماتے ہیں علماء اس مسئلہ میں کہ زوج مقتول کومحض شبہہ میں بلاشہادت عینی کے عدالت سے سزاہوئی توکیاترکہ مقتول میں حصہ شرعی ومہریابی کے مستحق ہے یا نہیں؟
دوم:قتل کے واسطے شہادت چشم دید یاشبہہ کے حالات میں شرعًا گواہی واجب ہے کیا؟
سوم:بعد مقتول جولڑکا زوجہ کے پیداہوا وہ بھی مستحق ترکہ مقتول سے حصہ یابی کاہے یانہیں فقط؟
الجواب:
بچہ اگرموت پدرسے دوبرس کے اندرپیداہواوارث ہوگا،یہ توپانچ ہی مہینے کے اندر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع