30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۵۷،۱۵۸: مسئولہ حاجی لعل خان صاحب یکم ٖصفر۱۳۳۴ھ بروزپنجشنبہ
تنقیح سوالات حسب بیان مسماۃ جلیسن بی بی وصحیبن بی بی دختران شیخ امیربخش صاحب مرحوم
سوال۱:جناب والدصاحب مرحوم نے(یعنی شیخ امیرحسن صاحب مرحوم نے)جومال ومتاع منقولہ یاغیرمنقولہ چھوڑکرقضاکر گئے ان میں حصہ نثارحسین کاہوتا ہے یانہیں؟کیاہمارے بھائیوں کوشرعًا جائزہے کہ ہم بہنوں کاحصہ شرعی ہضم کرکے نثار حسین کومساوی یااپنے سے کم وبیش حصہ دے دیں کاش وہ لوگ غلطی سے اگرایسی کارروائی کرگزرے ہوں تو کیایہ غلط تقسیم خلاف شرع اور قابل استردادنہیں ہے؟ اورکیا اس غلط کارروائی سے شرعًا ہم لوگوں کاشرعی حصہ سوخت ہوسکتاہے؟
الجواب:
باپ کے مال میں بیٹیوں کاحق بنص قرآن قطعی قرآن ہے جسے کوئی ردنہیں کرسکتا،بیٹوں نے اگر بیٹیوں کوحصہ نہ دیا کل آپ نے لے لیا یابعض کسی غیروارث کودے دیا تویہ ضرورظلم ہے اوروہ تقسیم واجب الرد۔نثارحسین اس مسئلہ میں محجوب الارث ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
سوال۲:شیخ امیربخش مرحوم نے جس وقت اپنے فرزند اصغرحسین کوجداکیاتجارتی مال میں پانچواں حصہ دیا،اس عملی کارروائی سے صاف معلوم ہوتاہے کہ شیخ صاحب مرحوم کو اپنے فرزند زادہ یعنی نثارحسین کوباوجودمحجوب ہونے کے حصہ دینامنظورتھا ورنہ اصگرحسین کوپانچواں حصہ نہ دیتے بلکہ چوتھائی حصہ دیتے کیونکہ لڑکے چارہی موجودتھے ونیز بعد وفات امیربخش صاحب کے جب نثارحسین کے چچالوگوں نے ترکہ تقسیم کیاتونثارحسین کابھی ایك حصہ اپنے برابر دے دیا،اس سے بھی معلوم ہوتاہے کہ شیخ امیربخش مرحوم کے ارادہ کو ان کے لڑکوں نے باوجود خودمختار ہونے کے قبول اورمنظورکرلیا۔اس صورت میں جوحصہ نثارحسین کے قبضہ میں آگیا وہ اس کے شرعًا مالك ہوگئے یانہیں؟
الجواب:
وراثت میں نہ نیت واردہ مورث کودخل ہے نہ بعض ورثہ کے عمل کو،ان اﷲ اعطی کل ذی حق حقہ[1] (بیشك اﷲ تعالٰی نے ہر حقدار کو اس کاحق عطافرمادیاہے۔ت)بہنوں کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع