دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

دین اگرذمہ ہندہ تھا تہائی مال تك وجوبًا جاری کی جائے گی اوراگروصیت نہ کی تو وہ کسی وارث پرواجب نہیں جو اپنی طرف سے کرے گا ثواب پائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۵۵:مسئولہ محمدحسین ازجودہ پورملك مارواڑہ امام مسجدمحلہ نائکان متصل جونی بال زیرقلعہ بروزچہارشنبہ بتاریخ ۴ذوالقعدہ ۱۳۳۲ھ

السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،۔ازراہ عنایت مندرجہ ذیل کے استفتاء کاجواب مدلل تحریرفرماکر مشکورکریں۔چونکہ اس مسئلہ کی اشدضرورت ہے لہٰذابہت ممنون فرمائیں۔

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی دخترہندہ کو اپنی زندگی میں کل جائداد منقولہ اور غیرمنقولہ ہبہ کرکے اس کا قبضہ کردیا جواب تك قابض ہے کیونکہ سوائے ہندہ کے اورکوئی اولاد زید کے نہیں ہے،زیدکا انتقال ہوئے قریبًا آٹھ دس برس کاعرصہ گزرچکاہے،اب زیدکے ایك چچااورچچیرے بھائیوں نے اس کی اوردخترہندہ پرمکان سکنی کے بابت عدالت میں دعوٰی کیا ہے اورمحض اپنے فائدے کے واسطے خلاف واقعہ اپنے بیان میں یہ لکھایاہے کہ یہ خاندان ہندو دھرم شاستری ہے اسی حق بازگشت کاپابندہے،جومسلمان اپنے فائدہ کی غرض سے شرع شریف کے احکامات سے انحراف کرکے ہندوشاسترکاپابند بنے تواس کے واسطے شرع شریف میں کیاحکم ہے؟ مع حوالہ کتب کے جواب دیں۔

الجواب:

اپنے دنیوی فائدے مال حرام خلاف شرع ملنے کے لئے اپنے آپ کو برخلاف احکام قرآن مجید ہندودھرم شاسترکاپابندبنانا معاذ اﷲ اپنے کفرکااقرارکرنا ہے اوراپنے سارے خاندان کی طرف اسے نسبت کرناسارے خاندان کوکافربناناہے،ایسے لوگوں کو تجدیدِ اسلام کاحکم ہے،پھراپنی عورتوں سے نکاح کریں۔

قال اﷲ تعالٰی " وَمَنۡ لَّمْ یَحْکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿۴۴"[1]،والعیاذباﷲ تعالٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اورجواﷲ کے اتارے پرحکم نہ کرے وہی لوگ کافرہیں۔والعیاذباﷲ تعالٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۵/ ۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن