دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

جومال ہندہ نے خرچ خانگی سے پس اندازکرکے جمع کیا اس کی دو۲صورتیں ہیں اگرشوہر انتظامات خانگی کے لئے اسے روپیہ دیتا ہے جس سے سارے گھرکاخوردونوش ہوتاہے جس میں خودشوہر بھی داخل،اس میں نوکروں کی تنخواہیں وغیرہ بھی شامل۔ جیسا کہ غالب رواج یہی ہے جب تو اس مال کامالك شوہرہے اورعورتیں جو اس میں سے خفیہ بچاکرجمع کرلیتی ہیں یہ جائزنہیں، اوراگرشوہر نے نفقہ زن میں کوئی مقدار مثلًا دس۱۰ بیس۲۰ یاسو۱۰۰دوسو۲۰۰روپے ماہوار مقررکردی ہے کہ وہ خاص عورت کو دی جاتی ہے اس میں سے عورت نے پس اندازکیاتووہ عورت کی ملك ہے۔ درمختارمیں ہے:

وقالوا مابقی من النفقۃ لھا فیقضی باخرٰی[1]۔

مشائخ نے کہاجونفقہ سے بچ جائے وہ عورت کی ملکیت ہے اورقاضی مزید نفقہ اس کو دلائے گا۔(ت)

طحاوی میں ہے:

ویتفرع علیہ مالوقررلہا کل یوم مثلا قدرامعینا من الفضۃ فامرتہ بانفاق البعض وارادت ان تمسك الباقی فمقتضی التملیك ان لھا ذٰلك وقدمناہ[2]۔

اسی پرمتفرع ہے کہ اگرعورت کے لئے یومیہ چاندی کی ایك خاص مقدارمعین کی گئی عورت نے اس میں سے بعض کو خرچ کرنے کاکہا اور ارادہ کیا کہ باقی کو روك رکھے توتملیك کا تقاضایہ ہے کہ وہ ایساکرسکتی ہے اورہم اس کو پہلے ذکرکرچکے ہیں۔(ت)

پس ان سب باتوں سے حسب تفصیل بالاجومال کی ملك ہندہ سمجھاجائے مع مہرہندہ حسب شرائط فرائض سب کے چھتیس۳۶ سہام ہو کرنو۹سہم شوہراورچھ۶ سہم مادر اورچودہ۱۴ پسراورسات دخترکوملیں گے،بہنوں کا کچھ نہیں،نابالغوں کاحصہ ان کے باپ کے قبضہ میں رہے گا،نانی سے کچھ تعلق نہیں،لڑکاسات برس اورلڑکی نوبرس کی عمرتك نانی کے پاس رہیں گے پھرباپ لے لے گا۔ نمازروزوں کے کفارہ کی اگرہندہ نے وصیت کی ہے تووہ قبل تقسیم ترکہ بعدادائے


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الطلاق باب النفقہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۲۶۹

[2] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الطلاق باب النفقہ المکتبۃ العربیہ کوئٹہ ۲/ ۲۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن