30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درمختارمیں ہے:
|
جازالعمرٰی للمعمرلہ ولورثتہ بعدہ لبطلان الشرط[1]۔ |
عمرٰی(تاحیات ہبہ)جائزہے اس کے لئے جس کے لئے ہبہ کیا گیا اور اس کے بعد اس کے وارثوں کے لئے،کیونکہ اس میں شرط باطل ہے۔(ت) |
ہاں اگرقوم ہندہ میں یہ رواج ہے کہ جہیزعاریۃً دیاجاتاہے عورت کو اس کامالك نہیں سمجھاجاتا توبیشك وہ مِلك ہندہ نہ ہوگا اورجس نے دیاتھا اس کوواپس ملے گا،
|
فان العاریۃ مودّاۃ وعلی الید مااخذت حتی تردّھا[2]۔ |
عاریت پر لی ہوئی چیزواپس کی جائے گی اورہاتھ کے ذمے ہے جو اس نے لیایہاں تك کہ اس کو لوٹادے۔(ت) |
یوں ہی چڑھاوے میں اگر اس قوم کاعرف دلہن کومالك کردیناہے اگرچہ تاحین حیات تو چڑھاوا بھی ہندہ کی ملك ہے ورنہ جس نے چڑھایاتھا اس کاہے فان العادۃ محکمۃ(کیونکہ عادت مستحکم ہے۔ت)بعد شادی جوزیورشوھرنے پہنایاوہ شوہرکی ملك ہے مگریہ کہ صراحۃً یاعرفًا ہندہ کومالك کردینامفہوم ہواہو۔
|
فی احکام الصغاروالہندیۃ عن الملتقط وفی ردالمحتار عن العلامۃ بیری عن خزانۃ الفتاوٰی اذا دفع لابنہ مالافتصرف فیہ الابن یکون للاب الا اذا دلت دلالۃ التملیک[3]۔ |
احکام الصغار اورہندیہ میں ملتقط سے اور ردالمحتار میں علامہ بیری سے بحوالہ خزانۃ الفتاوٰی منقول ہے جب کسی نے اپنے بیٹے کوکچھ مال دیا اوربیٹے نے اس میں تصرف کردیاتووہ باپ کاہی ہوگا سوائے اس کے کہ وہاں کوئی تملیك پردلالت کرنے والی دلیل پائی جائے۔(ت) |
[1] الدرالمختار کتاب الہبۃ فصل فی مسائل متفرقہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۶۵
[2] جامع الترمذی ابواب البیوع باب ماجاء ان العاریۃ موداۃ امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۵۲
[3] احکام الصغار مسائل الہبۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت ص۱۷۴،الفتاوی الہندیۃ کتاب الہبۃ الباب السادس نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۳۹۲، ردالمحتار کتاب الہبۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۵۰۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع