دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

جناب مولوی یعقوب علی خاں کی تین بیویاں تھیں، پہلی بیوی سے علی مظفرخاں تھے، علی مظفرخاں کی ماں کاانتقال ہوگیا، اس لئے مولوی صاحب موصوف نے دوسری شادی بمقام چھاؤنی اشرف خاں بانکے میں مسماۃ الطاف بیگم بنت زوربازخاں کے ساتھ کی، ان سے اولاد نہیں ہوئی اس لئے تیسری شادی مولوی یعقوب علی خاں نے شہربریلی میں مسماۃ نادرالنساء کے ساتھ کی ان سے اولادہوئی مگرزندہ نہ رہی۔ مولوی یعقوب علی خاں کی وفات کے بعد مسماۃ الطاف بیگم کا انتقال ہوگیا۔ تیسری بیوی مسماۃ نادرالنساء ہنوزموجودہے۔

مسئلہ ۱۵۳:             ۱۸شعبان ۱۳۳۲ھ

ہندہ نے انتقال کیا اورایك زوج (جوکہ متوفیہ کاابن الخال بھی ہے)، ایك بنت العمہ اورایك بنت الخال کو چھوڑا، اس صورت مسئولہ میں ترکہ متوفیہ کاازروئے فقہ احناف کس طرح تقسیم ہوگا؟بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)

الجواب:

صورت مذکورہ میں ترکہ ہندہ حسب شرائط فرائض اٹھارہ۱۸ سہام ہوکرگیارہ۱۱ سہم زوجہ کو تسعۃ للزوجیۃ واثنان للرحم (نو۹بیوی ہونے کی وجہ سے اور دوذوی الارحام میں سے ہونے کی وجہ سے۔ت) اور ایک۱ بنت الخال اور چھ۶ بنت العمہ کوملیں گے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۵۴:                             ازانولہ گھیرانوخاں مرسلہ حاجی اﷲ بخش صاحب          ۸ذی الحجہ ۱۳۳۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ہندہ نے انتقال کیا اوراس قدروارث چھوڑے:شوہر، ماں، دو۲بہنیں، ایك لڑکا، ایك لڑکی۔ اورجو مال کہ ہندہ کے پاس تھا اس میں بعض مال توایساتھاکہ اس کوجہیزمیں ملاتھا اوربعض مال اس کوبوقت شادی شوہرکی جانب سے بطور چھڑاوے کے ملاتھا اوربعض مال بعد شادی کے شوہرنے اس کوپہنادیاتھا اوربعض مال انتظام خانگی سے پس انداز کرکے اس نے جمع کیاتھا اب ان اموال مذکورہ سے کون سامال ہندہ کی ملکیت میں شرعًا متحقق ہے اورکون ساہندہ کی ملکیت سے خارج ہے اور درصورت ہندہ کے مابلکہ نہ ہونے کے اس مال کاکون مالك ہے اورہندہ کی قوم میں رواج ایسابھی ہے کہ بعد انتقال کے لڑکی والے جہیزاپنا دیاہواجوکہ اس وقت موجودہوتاہے واپس کرلیتے ہیں اورلڑکے والے اپناچڑھاوا موجودلے لیتے ہیں بعد معافی دین مہرکے، اوردَین مہرشوہرپراگرباقی ہے وہ کس کوملناچاہئے، اورجس مال کی ہندہ شرعًا مابلکہ ہے اس کی تقسیم وارثوں مذکورہ بالا پرکتنے سہام کے منقسم ہوناچاہئے اورنابالغوں کا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن