دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

الحقواالفرائض باھلھا فما بقی فھو لاولی رجل[1]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

فرائض اہل فرائض کودو، جوباقی بچے وہ قریبی مرد کے لئے ہے۔ اوراﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔(ت)

سوال چہارم: اگرعلی مظفرعلی خاں پسرمولوی یعقوب علی خاں کے وارث شرعی خاندان وزیرخاں ساکن بدایوں سے متصور ہوں توجائداد متروکہ علی مظفرخاں حسب تفصیل مندرجہ شجرہ آپس میں کس طرح تقسیم ہوگی؟ امیدکہ جواب باصواب بآیات قرآن وحدیث مرفوعہ موافق مذہب حنفیہ مع عبارات وحوالہ کتاب صحیح صحیح طورپرصاف صاف لفظوں میں بمصداق آیہ کریمہ:

" وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبٰطِلِ وَتَکْتُمُوا الْحَقَّ وَاَنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ﴿۴۲﴾ "[2]

اور حق سے باطل کونہ ملاؤ اوردیدہ دانستہ حق کو نہ چھپاؤ۔ (ت)

مرحمت فریایاجائے۔ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

سائل نے نہ لکھاکہ علی مظفرخاں کے بعد ان کے پانچوں چچوں میں کوئی زندہ تھایانہیں۔ علی مظفرخاں کے ترکہ سے حسب شرائط فرائض چہارم حسینی بیگم کاہے باقی حسین علی خاں کاہے اگروہ زندہ رہاہو تو سوتیلے چاروں چچوں میں ایك یازائد جتنے علی مظفرخاں کے بعد زندہ رہے ہوں وہ باقی ان سب کابحصہ مساوی ہے اوراگرکوئی زندہ نہ تھا توباقی ان دسوں چچازادبھائیوں کاہے ولایتی بیگم واولاد افرادبیگم کابہرحال کچھ نہیں۔ اسی طرح باقی آٹھوں دختران اعمام علاتی کچھ نہ پائیں گی۔ یہ سب جواب اس تقدیر پرہے کہ سائل نے پوری صحیح بات لکھی ہو، حق نہ چھپایاہو، نہ سچ میں جھوٹ ملایاہو، ورنہ وبال اس پرہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

(شجرہ اگلے صفحہ پر)


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الفرائض باب میراث الولد من ابیہ وامہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۹۷،صحیح مسلم کتاب الفرائض ۲/ ۳۴ و جامع الترمذی کتاب الفرائض ۲/ ۳۱ مسنداحمدبن حنبل ۱/ ۳۲۵

[2] القرآن الکریم ۲/ ۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن