دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

علی مظفرخاں پسرمولوی یعقوب علی خاں کاہوگیا، مولوی یعقوب علی خاں پسرمحمدوزیرخاں اپنے پھوپھا نواب غلام احمدخاں کوبطور اپنے باپ کے مانتے تھے اوراپنے نام کومولوی یعقوب علی خاں خلف نواب غلام احمدخاں جیسا کہ ان کی پھوپھی نے کہلایاتھا تحریرکرتے تھے مولوی یعقو ب علی خاں کی وفات کے بعد ان کی دوبیویاں مسماۃ الطاف بیگم اورمسماۃ نادرالنساء اور ایك لڑکاعلی مظفرخاں باقی تھے۔ علی مظفرخاں اپنی اوراپنے باپ مولوی یعقوب علی خاں کی تمام جائداد کے مالك وقابض ہوگئے۔ مولوی یعقوب علی خاں کی ایك بیوی مسماۃ الطاف بیگم کاانتقال ہوگیا دوسری بیوی مسماۃ نادرالنساء موجودہے۔ علی مظفرخاں پسرمولوی یعقوب علی خاں کے کوئی اولادنہیں ہوئی، علی مظفرخاں نے اپنی زندگی میں اپنی بیوی مسماۃ حسینی بیگم کادین مہرادا کر دیا۔ اب علی مظفرخاں کاانتقال ہوگیا مسماۃ حسینی بیگم بیوہ علی مظفر خاں کی موجودہے۔ مسماۃ حسینی بیگم بیوہ علی مظفرخاں نے بحق زوجیت اورنواب عبدالقادر خاں نے بدعوٰی اس کے کہ نواب غلام احمدخاں میرے دادا کے بھائی تھے جائداد متروکہ علی مظفرخاں کو نصف نصف کرکے آپس میں تقسیم کرلیا اوراپنے اپنے حصوں پرقابض ہوگئے۔

سوال اول: اس صورت میں مولوی یعقوب علی خاں پسر وزیرخاں متصورہوں گے یانواب غلام احمدخاں کے اور(الف) لفظ خلف سے کیامرادہے؟

الجواب:

اگریہ بیان صحیح ہے تومولوی یعقوب علی خاں صاحب وزیرخاں کے پسرہیں نواب غلام احمدخاں سے کوئی تعلق نہیں، متبنّٰی بنانے کا مسئلہ ہنودکے یہاں ہے شریعت مطہرہ نے اسے باطل فرمادیاہے۔

قال اﷲ تعالٰی"اُدْعُوۡہُمْ لِاٰبَآئِہِمْ ہُوَ اَقْسَطُ عِنۡدَ اللہِ ۚ فَاِنۡ لَّمْ تَعْلَمُوۡۤا اٰبَآءَہُمْ فَاِخْوٰنُکُمْ فِی الدِّیۡنِ وَ مَوٰلِیۡکُمْ ؕ"[1]۔وقال اﷲ تعالٰی" مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنۡ

اﷲ تعالٰی نے فرمایاکہ انہیں ان کے باپ ہی کاکہہ کرپکارو یہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك زیادہ ٹھیك ہے پھراگرتمہیں ان کے باپ معلوم نہ ہوں تو دین میں تمہارے بھائی ہیں اوربشریت میں تمہارے چچازاد۔ اوراﷲ تعالٰی نے فرمایا: محمد(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم) تمہارے مردوں

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۳/ ۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن