30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماں کے مسلمان ہونے دونوں نابالغ بچے مسلمان ہوگئے،ہدایہ ودرمختاروغیرہما میں ہے:
|
الولد یتبع خیرالابوین دینا[1]۔ |
بچہ والدین میں سے بہتردین والے کے تابع ہوتاہے۔(ت) |
زید کی ماں یا کسی ہندوکاان میں کچھ حق نہیں،قرآن عظیم میں ہے:
|
"وَلَنۡ یَّجْعَلَ اللہُ لِلْکٰفِرِیۡنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیۡنَ سَبِیۡلًا ﴿۱۴۱﴾٪"[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اوراﷲ تعالٰی ہرگزکافروں کومومنین پرکوئی راہ نہیں دے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۱۴۶: ازریاست رامپور مرسلہ مولوی قاری محمدنورصاحب معرفت مولوی فضل حسن صاحب نائب ایڈیٹر دبدبہ سکندری ۲۹جمادی الآخر۱۳۳۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کی زوجہ مسماۃ ہندہ نے وفات کی،وارثان دوپسرایك دختر مادر چھوڑی کچھ عرصہ کے بعد ہندہ سے ہندہ کے پسر خوردنے وفات کی،اس نے اپنے وارثان میں زید مذکور اورنانی اورایك بھائی ایك بہن چھوڑی،بعد گزرنے عرصہ آٹھ سال ہندہ متوفیہ سے ہندہ کی مادر اورہندہ کے پسرمتوفی کی نانی ہوتی تھی وفات پائی اس نے اپناوارث ایك پسریعنی عمروچھوڑا،بعدگزرنے دوسال ہندہ متوفیہ کے زید نے اپناعقدنکاح ثانی بدین مہرپچیس ہزار ۲۵۰۰۰روپیہ زبیدہ سے کیا اوراسی قدرمہر زوجہ اولٰی ہندہ متوفیہ تھا عرصہ سہ ماہ کاہواکہ زیدنے وفات کی،زوجہ ثانیہ زبیدہ اور دو۲ پسر جو زبیدہ سے ہوئے ہیں چھوڑے،آیاشرعًا ترکہ زیدمکان واثاثہ تقریبًا آٹھ سوروپے کی مالیت کا ہے وارثانب ہندہ متوفیہ و پسر ہندہ متوفی ہرایك کوحصہ کس قدرپہنچے گا اورزید کے زوجہ انی یعنی زبیدہ مع ہردوپسران کومتروکہ زیددین مہرمیں کس قدر پہنچے گا تشریحًا وتفصیلًا ارشاد فرمائیے۔بیّنواتوجروا۔فقط
الجواب:
صورت مستفسرہ میں کہ مہروترکہ سے زائد اوردونوں مہروں کی مقدار مساوی ہے اگرزیدپر کوئی اوردین نہ ہو توکل متروکہ زید دوسواسّی۲۸۰ سہم ہوکر حسب شرائط فرائض یوں تقسیم ہو:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع