30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

ان کودیکھا توتمام اعداد توافق بالثلث رکھتے ہیں لہٰذا مبلغ وسہام سب کوتین پرتقسیم کرکے مداختصار یوں لکھا:
یہاں نقشہ کی امیج بنانی ہے جلد ۲۶ ص ۳۲۵
حسب شرائط فرائض ترکہ زید کابتیس سہام ہوکر ہروارث کو اس قدرسہم کہ بعدا ختصار اس کے نام لکھے ہیں ملیں گے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
حسب شرائط فرائض ایك مجمل لفظ ہے تفصیل یوں لکھتے ہیں برتقدیرصدق مستفتی وعدم موانع ارث وانحصار ورثہ فی المذکورین وصحت ترتیب اموات وتقدیم امورمقدمہ علی المیراث مثل ادائے مہر ودیگر دیون وانفاذ وصایا من ثلث الباقی بعدالدین(قرض کی ادائیگی کے بعد باقی کے تہائی میں سے وصیتوں کونافذکرنا۔ت)ترکہ زیدکا الخ اوراس کا اختصاریہ ہے برتقدیرعدم مانع ارث ووارث آخر وصحت ترتیب اموات وتقدیم مہرودیون ووصایا ترکہ الخ ذکرتجہیز وتکفین کی اس لئے حاجت نہیں کہ سوال غالبًا بعد تجہیزوتکفین ہوتاہے تو اس کی تقدیم خودہولی،اوراگر وہ ترکہ پرقرض لے کرکی گئی ہے تودیون میں آگئی مہرکاذکراس وقت چاہئے جب اصل مورث خواہ مناسخہ میں کسی میت نے زوجہ یا زوجات چھوڑی ہوں جیساکہ صحت ترتیب کی قیدصرف مناسخہ میں ہے نہ کہ بطن واحد میں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۴۵: ازقصبہ بڑاودہ علاقہ ریاست مالوہ جاورہ مسئولہ محمدیٰسین خاں صاحب ۱۴جمادی الاولٰی ۱۳۳۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید ہندو تھا اس کے مادراورایك زوجہ دودختران ودوپسران تھے عرصہ چارسال کاہوا کہ زید مذہب ہندو میں بقضائے الٰہی فوت ہویا وراس کی مادر وزوجہ ودو دختران ودوپسران بقید حیات رہے،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع