30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

یہ تمام بیان ہمارے فتاوٰی میں مشرح ہے اور اس میں صورکان لم یکن(کالعدم کی صورتوں)میں عجیب عجیب تصرفات بدیعہ ہیں کہ اس کے غیرمیں نہ ملیں گے ازانجملہ ایك صورت تشحیذاذہان فرائض دانان کے لئے لکھتے ہیں ۲۷جمادی الآخرہ ۱۳۱۸ھ کو سوال آیاتھا کہ محمدیار نے ایك زوجہ حافظ جان اورپانچ بیٹے نیازعلی،محمدعلی،کلن،محمد حسین،امیرعلی اور چاربیٹیاں احمدی،بی جان،بنی جان،حسین وارث چھوڑے،پھرحافظ جان مری اوریہی بیٹے بیٹیاں وارث رہے،پھرنیازعلی مرا اوریہی بہن بھائی وارث ہوئے۔پھرمحمدعلی نے ایك زوجہ محبوبن اوردوبیٹے وزیرعلی،احمدعلی چھوڑکرانتقال کیا جن میں محبوبن مری اوریہی دوبیٹے چھوڑے۔پھر وزیرعلی مرا اوریہی بھائی وارث رہا۔پھرامیرعلی مرااورباقی دوبھائی اورچاروں بہنیں وارث ہوئیں۔پھر حسین پھر بنی جان نے انتقال کیا اوریہی بقیہ بہن بھائی وارث چھوڑے۔پھراحمدی نے شوہر وپسرودخترمحمدی چھوڑ کرانتقال کیا پھرشوہر کے وارث یہی بیٹا بیٹی ہوئے۔پھرپسر کی وارثہ یہی ہمشیرہ محمدی رہی۔پھرمحمدحسین ایك زوجہ آسودہ اوربیٹاعلی حسین اوربیٹیاں بنی، بتولاچھوڑکرمرگیا۔پھربی جان مری اورصرف کلن اس کاوارث ہوا۔پھرکلن نے زوجہ مونگا اوردوابن واحد یا رو حامد یار اور ایك بنت بسم اﷲ چھوڑ کروفات پائی اس مسئلہ کو جس میں پندرہ میت ہیں صرف پانچ بطن سے تقسیم کیاہے تصحیح اخیر ۵۷۶ ہے اوربطن اول یوں بانٹاہے:

کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع