30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ اس بارہ میں کوئی وصیت کی،بعدانتقال زید کے اس کی زوجہ ۳۶ سال سے اس کی ملکیت پر قابض ہے،تو اب یہ اس ملك میں بیع وہبہ وغیرہ کاپوراتصرف اپنی مرضی کے موافق کرسکتی ہے یانہیں؟ اوربعد انتقال اس زوجہ زید کے اس کی ملکیت کے وارث اورمالك زیدکے رشتہ دار ہوں گے یازوجہ کے؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
مسئلہ بہت کثیر الشقوق والمباحث ہے بقیہ ورثہ کی رضا سے کل متروکہ پربعوض مہرقابض ہوئی،اور وہ سب عاقل بالغ تھے جب تو بالاتفاق وہ کل متروکہ کی مالك ہوگئی اوراگر بے ان کی اجازت کے ہے تو اب یہ دیکھنا ہوگاکہ مہرمقدار جائداد سے کم ہے یا نہیں،اگرکم ہے تو بے ان کی رضا کے زرمہر کے عوض جائداد بطورخود لے لینااصل مذہب میں جائزنہ ہوگا کہ دین غیرمستغرق مانع ملك ورثہ نہیں ہوتا،اوراگر ان میں بعض نابالغ ہیں تو ان کی اجازت بھی کافی نہ ہوگی،اوراگرمہر برابر یا زائد ہے تواگرچہ ورثہ کے لئے جائداد میں ملك نہیں مگر ان کوحق استخلاص حاصل ہے کمانص علیہ فی جامع الفصولین والاصباح وغیرھا (جیساکہ جامع الفصولین اوراصباح وغیرہ میں اس پرنص کی گئی ہے۔ت)اور اب وہ مسئلہ وارد ہوگا کہ غیرجنس سے استیفائے حق مثلًا روپے کے عوض اورمال کہ اس سے زائد کی حیثیت کا نہ ہولے لینا جائز ہے یانہیں،ہمارا مذہب عدم جواز ہے اور اب بوجہ فساد زمان متأخرین نے جواز پر فتوٰی دیا کما ذکرہ فی ردالمحتار(جیساکہ ردالمحتارمیں اس کوذکرکیاہے۔ت)پھر یہ بحث پیش آئے گی کہ جائداد سے استیفائے مہرعورت کومطلقًا جائز ہے اگرچہ وہ میت کی وصی ہو کما فی الخانیۃ(جیساکہ خانیہ میں ہے۔ت) مگران سب مباحث سے قطع نظر کرکے جب چھتیس سال گزرگئے اورکوئی مدعی نہ ہوا اور وہ تصرفات مالکانہ رکھتی ہے اور ورثاء دیکھاکئے اورمعترض نہ ہوئے تو اسی پرحمل کیاجائے گا کہ عورت بروجہ صحیح مالك کل جائداد ہے کما بینہ فی مواضع کثیرۃ من عقود الدریۃ و فصلناہ فی فتاوانا(جیساکہ عقود الدریۃکے متعدد مقامات پر اس کو ذکرکیاگیاہے اور ہم نے اپنے فتاوٰی میں اس کو تفصیل سے بیان کیاہے۔ت)لہٰذا بعدموت زن وراثت صرف ورثہ زن کوپہنچے گی نہ کہ ورثہ زیدکو۔ واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع