30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مثلھما فتماثل اومثل احدھما فتداخل اولاولا فان کان العادفوق الواحد فتوافق اوواحد فتبائن وھذا ھو معنی التربیع الذی ذکرت سابقا واما ماذکرت انت قبل ھذا فی کتاب منك وسألت عن صحتہ ان العددین ان کان احدھما ھو الآخر بعینہ فتماثل والا فینقص الاصغر من الاکبر مرۃ اومرارا من جانب او جانبین فان انتھی الی التماثل فتداخل او الی واحد فتبائن والا فتوافق ففیہ ان النھایۃ فی التداخل الی النفاد لاالی بقاء مثل الاصغر فلیس ان اربعۃ تسقط من عشرین اربع مرات فتبقی اربعۃ مماثلۃ للاصغر بل تسقط خمس مرات فلایبقی شیئ وذٰلك لانہ یتعرف بالتقسیم واذا قسمنا عشرین علی اربعۃ حصل خمسۃ ومابقی شیئ لاانہ یحصل اربعۃ وتبقی اربعۃ بل النھایۃ فی الکل |
بلکہ یوں کہوکہ اگردوعددوں کووہ عددفناکرے جوان دونوں کی مثل ہے توتماثل ہے اوراگر ان میں سے ایك کی مثل ہے توتداخل،اوراگر ایسانہیں یعنی نہ تو وہ دونوں کی مثل ہے اورنہ ان میں سے ایك کی مثل ہے توپھراگرفنا کرنے والا عددایك سے اوپرہے توتوافق،اوراگر ایك توتباین ہوگا۔یہ معنی ہے چار قسمیں بنانے کا جس کا آپ پہلے ذکر کرچکے ہیں۔رہا وہ جس کا ذکر آپ نے اس سے پہلے اپنے خط میں کیا اور اس کے صحیح ہونے کے بارے میں سوال کیاکہ دوعددوں میں سے ایك اگر بعینہٖ دوسرا ہوتوتماثل،ورنہ اگرچھوٹے عدد کو بڑے سے ایك یاکئی بارکم کرنے سے وہ تماثل تك پہنچ جائے توتداخل، اور اگرایك تك پہنچ جائے توتباین،ورنہ توافق ہے۔اس میں یہ اعتراض ہے کہ تداخل میں انتہا ختم ہونے پر ہے نہ کہ چھوٹے عدد کی مثل باقی رہنے پر۔ایسانہیں ہے کہ چارکو بیس میں سے چارمرتبہ ساقط کیاجائے گا تو چارباقی بچے جوچھوٹے عدد کی مثل ہے بلکہ چارکو بیس میں سے پانچ مرتبہ ساقط کیا جائے گا تو اس طرح کچھ بھی باقی نہیں بچے گا کیونکہ یہی تقسیم کی پہچان ہے۔جب ہم بیس کو چار پرتقسیم کریں تو پانچ حاصل ہوگا اور باقی کچھ نہیں بچے گا۔ایسانہیں ہے کہ چارحاصل ہو اور چارباقی بچے بلکہ کل میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع