30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الترکیب فلوانفسھم لکان شیئین لاواحدا وبعبارۃ اظھر ودفع للمقال لا انقسام ھنا الا الی الوحدات والوحدۃ لیستحیل ان تصیروحدتین والا لم تکن وحدۃ بل کثرۃ فیلزم الانقلاب فان صارت فماکانت الاوحدتین اخذنا واحدۃ بالاعتبار فکان اثنین لا واحد،وبعبارۃ اخصرما ثم الاوحدات محضۃ فالواحد وحدۃ والاثنان وحدتان وھکذا ولایعقل للوحدۃ بعض اصلا اما الکسورفلیس معنی ۲ /۱ مثلا جزء من جزئ واحد حقیقی بل اعتباری ای واحد من اثنین فرض واحدا کما حققناہ فی رسالۃ الارثما طیقی،وامّا ثانیًا فلان الصفر لایمکن ان یکون حاشیۃ عدد فانہ محض سلب اذھو عبارۃ عن خلو المرتبۃ فلیس معناہ ان |
جس سے وہ شیئ مرکب ہے،اگرواحد منقسم ہوجائے تو وہ دو چیزیں بن جائے گا اورواحدنہیں رہے گا،زیادہ ظاہراورگفتگو کا زیادہ دفاع کرنے والی عبارت کے ساتھ یوں کہاجائے گا کہ یہاں منقسم ہونانہیں ہے مگر وحدتوں کی طرف اورایك وحدت کادو وحدتیں ہوجانامحال ہے ورنہ وہ وحدۃ نہیں رہے گی بلکہ کثرۃ بن جائے گی تو اس طرح حقیقتوں میں انقلاب لازم آئے گا،اگروہ وحدت ہوبھی توحقیقت میں دو وحدتیں ہی ہوں گی جن کو ایك وحدت اعتبارکرلیاگیاہے تو وہ دو ہوئیں نہ کہ ایک۔زیادہ مختصر عبارت کے ساتھ یوں کہاجائے گا کہ یہاں تومحض وحدتیں ہیں،چنانچہ واحد ایك وحدت اور اثنان دووحدتیں ہوں گی،اوراسی طرح باقی میں ہوگا۔اور وحدت کے لئے بعض بالکل متصورنہیں۔لیکن کسریں توان میں مثال کے طورپر۲ /۱کامعنی یہ نہیں ہے کہ واحد حقیقی کی دوجزؤں میں سے ایك بلکہ واحد اعتباری کی دوجزؤں میں سے ایك یعنی ایسے دومیں سے ایك جن کوایك فرض کیا گیا ہے جیساکہ ہم نے اس کی تحقیق رسالہ ارثماطیقی میں کر دی ہے۔وجہ دوم اس لئے کہ صفرکاکسی عدد کیلئے حاشیہ (طرف) بننامکن نہیں کیونکہ صفرتو محض نفی ہے اس لئے کہ وہ مرتبہ کے خالی ہونے کانام ہے تواس کایہ معنی نہ ہوگا کہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع