30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لماکان لکل من المتوافقین وفق فوق الواحد احتیج الی ضربین وھذا ھو التحقیق لان الاقسام انما تعتبر للاحکام وماثم الا حکمان الضرب بکل العدد فی التباین ویوفقہ فی التوافق وان استغنی عنہ عند کون الوفق واحدا کما فی التماثل فی الجانبین و فی التداخل فی جھۃ الاصغر وان شئت ثلثت فقلت العددان ان تساویان فتماثل وان اختلفا فان عدھما ثالث فتوافق والا فتبائن وحکم الاول ان لاضرب و الثانی الضرب بالوفق والثالث بالکل،وان شئت ربعت وقلت العددان ان تساویا فتماثل والافان عد الاصغر الاکبر فتداخل والا فان عدھما ثالث فتوافق والا فتبائن وحکم الاول ان لاضرب اصلا و الثانی عدم الضرب فی جھۃ الاصغر والضرب بالوفق فی جہۃ الاکبر |
ہرایك کاوفق ایك سے اوپرہوتاہے لہٰذا دوضربوں کی ضرورت ہوتی ہے اوریہی تحقیق ہے کیونکہ اقسام کا اعتبار احکام کے لئے کیاجاتاہے اوریہاں صرف دوہی حکم ہیں(۱)تباین کی صورت میں کل عدد کے ساتھ ضرب دینا(۲)توافق کی صورت میں عدد کے وفق کے ساتھ ضرب دینا،اگرچہ وفق ایك ہونے کی صورت میں دونوں جانبوں میں ضرب کی ضرورت نہیں ہوتی جیسا کہ تماثل میں ہوتاہے اور تداخل کی صورت میں چھوٹے عدد کی جانب ضرب کی ضرورت نہیں ہوتی۔اگرتو تین قسمیں بناناچاہے تویوں کہے گا کہ دوعدد اگرآپس میں برابر ہیں توتماثل اوراگرمختلف ہیں پھرتیسرا عدد ان کوفناکردیتاہے توتوافق ورنہ تباین ہے۔پہلی قسم کاحکم یہ ہے کہ اس میں کوئی ضرب نہیں ہوگی،دوسری کاحکم وفق میں ضرب اورتیسری کاحکم کل میں ضرب ہے۔اگر تو چارقسمیں بنانا چاہے تویوں کہے گا کہ دوعدد اگرآپس میں برابر ہیں تو تماثل ہے اوراگرایسانہیں تو پھرچھوٹا عدد بڑے کوفناکرتاہے تو تداخل ہے اوراگرنہیں کرتا توپھرکوئی تیسراعدد ان دونوں کو فناکرتاہے یانہیں،اگرکرتاہے توتوافق ورنہ تباین ہے۔پہلی قسم کاحکم یہ ہے کہ اس میں کوئی ضرب نہ ہوگی۔دوسری کا حکم یہ ہے کہ چھوٹے عدد کی جانب ضرب نہیں ہوگی اور بڑے کے جانب وفق میں ضرب دی جائے گی۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع