30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وثمانیۃ یعدھما اربعۃ وفق الاول واحد والثانی اثنان ویخص باسم التداخل، و منھا اربعۃ وستۃ یعدھما اثنان وفق الاول اثنان والثانی ثلثۃ وھو التوافق بالمعنی الاخص وحیث ان الوفق فی التماثل لیس الا واحدا ولااثرلضرب شیئ فی واحد فاذا کان فی التصحیح و ما فی الید تماثل لایحتاج الی الضرب اصلا ولما کان فی التداخل وفق الاصغر واحدا لانہ حاصل قسمۃ الشیئ علٰی نفسہ ابدا فان کان التصحیح اصغر لم یحتج فی التصحیح العالی و الانصباء السابقۃ الی الضرب و ضرب فی انصباء ھذا البطن بوفق مافی الید الاکبر وان کان مافی الید الاصغر انعکس الحکم وفی صورۃ التوافق الاخص |
کی صورتوں میں سے ایك صورت یہ ہے کہ متوافقین چار اور چارہوں تو ان کوچار فناکرتاہے،چنانچہ ان میں سے ہرایك کا وفق ایك ہوا اوریہ تماثل کے نام کے ساتھ مختص ہے۔ اور ایك صورت یہ ہے کہ متوافقین چار اور آٹھ ہوں،ان دونوں کو چارفناکردیتاہے۔پہلے کاوفق ایك اوردوسرے کادو ہے اور یہ تداخل کے نام کے ساتھ مختص ہے۔ایك صورت یہ ہےکہ متوافقین چاراور چھ ہوں،ان کودوفناکردیتاہے۔پہلے کا وفق دواوردوسرے کا تین ہے۔ اور یہی توافق بالمعنی الاخص ہے۔چونکہ تماثل میں وفق سوائے ایك کے نہیں ہوتا اورایك میں کسی شے کوضرب دینے کاکوئی اثرنہیں ہوتا لہٰذا جب تصحیح اورمافی الید(جوکچھ قبضہ میں ہے)میں تماثل ہوتوضرب کی بالکل کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔اورجبکہ تداخل میں چھوٹے عدد کاوفق ایك ہوتاہے کیونکہ کسی شیئ کواپنے آپ پر تقسیم کرنے سے ہمیشہ ایك ہی حاصل ہوتاہے لہٰذا اگرتصحیح کا عدد (مافی الیدسے)چھوٹاہے تواس کو اوپروالی تصحیح اورپہلے والے وارثوں کے حصوں میں ضرب دینے کی ضرورت نہ ہوگی۔ البتہ اس بطن کے وارثوں کے حصوں کوبڑے مافی الید کے وفق کے ساتھ ضرب دی جائے گی۔اوراگرمافی الید(تصحیح سے)چھوٹاہواتوحکم اُلٹ جائے گا۔توافق اخص کی صورت میں چونکہ متوافقین میں سے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع