دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

مصارف کے جوبچے وہ تیراہے وہ موصی لہ ہوانہ کہ وصی،ہاں اگرآفتاب بیگم نے یوں کہاہوکہ میرے بعد میرے مصارف سے یہ یہ صرف کرنا اور جوبچے تیراہے تو اس صورت میں وہ وصی بھ ہوجائے گا اور اب جوتجہیزوتکفین میں اپنے مال سے صرف کیامجراپائے گا جس قدرکہ اس کے کفن وجہازمثل بقدرسنت میں اٹھایا ہو اس سے زیادہ وصی کو بھی مجرانہ ملے گا۔درالمختارمیں ہے:

الوصی کفنہ من مال نفسہ اوکفن الوارث المیت من مال نفسہ فانہ یرجع ولایکون متطوعا [1]۔

وصی نے اپنے مال سے کفن پہنایا یامیت کے وارث نے اپنے مال سے میت کوکفن دیا تووہ ترکہ میں سے رجوع کرے گا اورمتبرع قرارنہیں پائے گا۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:ای کفن المثل[2] (یعنی کفن مثلی دیا۔ت)بلکہ اگر کفن مثل پرقیمت میں زیا دت فاحشہ کی مثلًا ۸آنے گز کا کپڑا  اس کاکفن مثل تھا اس نے بلاوصیت میت روپے گزکالگایا تو کچھ مجرانہ پائے گا۔درمختارمیں ہے:

لوزاد الوصی علٰی کفن مثلہ فی العدد ضمن الزیادۃ وفی القیمۃ وقع الشراء لہ وحینئذ ضمن مادفعہ من مال الیتیم ولوالجیۃ[3]۔

اگروصی نے میت کے کفن مثلی پر شمار میں زیادتی کی تو وہ زیادتی کاتاوان دے گا اوراگرقیمت میں زیادتی کی توخریداری وصی کی طرف سے واقع ہوگی اوراس وقت وصی پران ثمنوں کاتاوان لازم آئے گا جو اس نے یتیم کے مال سے دئیے،والولجیہ۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:

ضمن الزیادۃ الا اذا اوصی بھا وکانت تخرج من الثلث ط،قولہ وقع الشراء لہ لانہ متعد فی الزیادۃ وھی

وہ زیادتی کاتاوان دے گا مگرجب میت نے اس کی وصیت کی ہو اوروہ ایك تہائی ترکہ سے نکل سکتاہو(توتاوان لازم نہیں ہوگا) (ط)ماتن کاقول کہ خریداری وصی کی طرف سے واقع

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الفرائض فصل فی شہادۃ الاوصیاء مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۳۹۰

[2] ردالمحتار کتاب الفرائض فصل فی شہادۃ الاوصیاء داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۴۵۸

[3] الدرالمختار کتاب الوصایا باب الوصی مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن