دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

مسئلہ ۱۳۰:                             ازدیورہ ڈاکخانہ مئو ضلع گیا مرسلہ شیخ ولایت حسین صاحب             ۲۰جمادی الآخرہ ۱۳۲۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیداپنے ورثاء کو محروم الارث کرکے اپنی جائداد موروثی ومتروکی ومحصولی کواپنے بعض ورثاء کودے دیناچاہتاہے۔آیابموجب حدیث نعمان بن بشیر رضی اﷲتعالٰی زید کایہ فعل ظلم ہوگا اوروہ شخص ظالم اورگنہ گارہوگا یانہیں؟ اورحق تلفی اس شخص نے بعض ورثاء کے مقابل میں کیایانہیں؟ بیّنواتوجروا بالکتاب والسنۃ۔

الجواب:

جس وارث کومحروم کرناچاہتاہے اگر وہ فاسق معاذاﷲ بدمذہب ہوتو اسے محروم کرناہی بہتر وافضل ہے۔خلاصہ ولسان الحکام و فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

لوکان ولدہ فاسقا واراد ا ن یصرف مالہ الٰی وجوہ الخیر ویحرمہ عن المیراث ھذا خیرمن ترکہ [1]۔

اگر کسی کی اولاد فاسق ہو اور وہ چاہے کہ اپنے مال کو نیکی کے کاموں پرخرچ کرکے فاسق اولاد کومیراث سے محروم کردے تو ایساکرنا فاسق کے لئے مال چھوڑجانے سے بہترہے۔(ت)

بدمذہب بدترین فساق ہے،فاسق میں یہ خوف تھاکہ مال اعمال بد میں خرچ کرے گا،بدمذہب میں یہ اندیشہ کہ اعانت گمراہی و ضلالت میں اٹھائے گا یہ اس سے لاکھ درجے بدترہے۔غنیہ میں ہے:

الفسق من حیث العقیدۃ اشد من الفسق من حیث العمل[2]۔

عقیدہ کے اعتبارسے فاسق ہوناعمل کے اعتبارسے فاسق ہونے سے بدتر ہے(ت)

 


 

 



[1] الفتاوی الھندیۃ کتاب الھبۃ الباب السادس فی الھبۃ للصغیر نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۳۹۱

[2] غنیہ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الامامۃ سہیل اکیڈمی لاہور ص۵۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن