دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

مسئلہ ۱۲۹:                              ۲۹ذیقعدہ ۱۳۲۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نیازاحمد کے دو زوجہ زینب،ننھی،دونوں کا مہر۵۰۰ /۵۰۰،جائداد ۲۰۰ روپے کی۔پہلی بیوی شوھر سے پہلے مروی جس کے وارث زوج نیازاحمد،باپ جیون بخش،چاردختر،آمنہ،فضلو،نورالنساء،بیگما۔ان میں بیگما نے انتقال کیا۔زوج عبدالرزاق،باپ نیازاحمد،دخترشہربانو وارث چھوڑے،عبدالرزاق کی وارث یہی دخترہی۔نیازاحمد نے وفات پائی توزوجہ ثانیہ اور اس کے بطن سے ایك پسرنتھو،ایك دخترمتین،اور تین دخترزوجہ اولٰی سے وارث رہے۔ورثہ سب بالگ ہیں اورمہروں میں مکان دینے پرراضی ہیں اور ان مہروں کے سوا نیازاحمد پرکوئی قرض نہیں۔اس صورت میں ہروارث کتناپائے گا؟  بیّنواتوجروا(بیان کیجئے اجردئیے جاؤگے۔ت)

الجواب:

صورت مستفسرہ میں مکان کے پینتالیس حصے کئے جائیں،ازاں جملہ چھبیس حصہ زوجہ ثانیہ ننھی کواس کے مہر میں دے دیں اورانیس حصوں سے چارچار جیون بخش،آمنہ،فضلو،نورالنساء کو اور تین شہربانو کواس لئے کہ جب دونوں زوجہ کومکان نصف نصف ملناچاہئے تھا مگرزوجہ اولٰی کاانتقال شوہر سے پہلے ہواتو اس کے مہر سے ۱۳ /۳ خودنیاز احمد کوپہنچے یعنی اس پرسے ساقط ہو گئے اور۱۳ /۲ جیون بخش اورہرچہار دخترزینب کوملے۔ان میں سے بیگمامرگئی اور اسے جوپہنچتا تھا اس کاچہارم پھرنیازاحمد کو پہنچا یعنی اس پرسے ساقط ہوگیا۔توحاصل یہ ہواکہ مہرزینب سے ۲۶ /۷ نیازاحمد سے ساقط ہوگیا ۲۶ /۱۹ باقی رہا اورمہرننھی پورباقی ہے بوجہ مساوات سابقہ اسے بھی ۲۶ سہم فرض کیجئے تومکان دونوں زوجہ پر اسی ۲۶ و۱۹ کی نسبت سے بٹناچاہئے کہ دیون جب ترکہ سے زائدہوں تودائنوں کو حصہ رسد دیاجاتاہے لہٰذا مکان کے ۴۵ حصہ کرکے ۲۶حصے ننھی کودئیے جائیں اور۱۹بحساب مذکور وارثان زینب پرتقسیم ہوں۔

فی القنیۃ قال استاذنا سئلت عمن ماتت عن زوج و بنتین واخ لاب و ام ولامال لہاسوی مھرعلٰی زوجھا

قنیہ میں ہے ہمارے استاذنے فرمایا کہ مجھ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیاگیاجوخاوند،دوبیٹیاں اور ایك حقیقی بھائی چھوڑکرمرگئی جبکہ سوائے سودینار کے جوبطورمہراس کے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن