30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہندہ اس کی دختر سعیدہ بھی فوت ہوگئی بعد چاریوم کے اورہندہ کے دونوں فرزند اس کی حیات میں اس کی روبرو مرچکے تھے جن زوجہ حمیدہ اورفہمیدہ ہیں یعنی ان کے شوہر اورفہمیدہ کے بطن سے کلثوم ہے اور فہمیدہ حاملہ بھی اپنے شوہرسے ہے جواپنی ماں کے روبرو فوت ہوئی توایسی صورت میں جمیلہ اورکلثوم دونوں وراثت ہندہ پائیں گی یاصرف جمیلہ دخترہندہ اورحمل فہمیدہ قابل ہوگایانہیں؟
الجواب:
برتقدیر عدم موانع ارث ووارث آخیر وصحت ترتیب اموات وتقدیم ماتقدم اگرموت ہندہ کو چھ مہینے ابھی نہ گزرے یاگزرگئے ہیں توجمیلہ کوتسلیم ہے کہ فہمیدہ اپنے شوہر سے حاملہ ہے توہندہ کا ترکہ اٹھارہ سہام پرتقسیم کرکے نوسہم فی الحال جمیلہ کو دے دیں اورباقی کو سہم موقوف رکھیں اگرفہمیدہ کے لڑکا پیداہوتو ان میں سے سات سہم اسے اوردوکلثوم کودیں اوراگرلڑکی ہویاکچھ نہ ہو تو وہ نوسہم بھی جمیلہ کودے دیں کلثوم وغیرہ کوکچھ نہ دیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۱۱: ازمحلہ بیچ ناتھ پاڑا مرزاعادل بیگ شہررائے پور
کیافرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ مرقومۃ الذیل میں کہ زیدکاانتقال ہوا اس کے بعد اس کی بیوی اور دو۲ بھائی ہیں عورت حاملہ ہے۔پس عند الشرع تقسیم مال کیسے ہوگا؟
![]()
الجواب:
عورت کے حمل تك انتظارہوتوبہتر ہے ورنہ ترکہ خالصہ(یعنی ادائے دیون ومہرووصایا کے بعد جوبچے)اس کے بعد سولہ حصہ کرکے دوحصہ عورت کوبالفعل دے دیں باقی کسی کوکچھ نہ ملے یہاں تك کہ وضع حمل ہو اگرلڑکا پیداہو باقی چودہ حصے سب اس لڑکے کودے دئیے جائیں اور بھائیوں کوکچھ نہ ملے اوراگرلڑکی پیدا ہو تو باقی چودہ میں سے آٹھ حصے اس دخترکودیں اورتین تین دونوں بھائیوں کواوراگربچہ زندہ نہ پیداہویاموت مورث کودوسال کامل گزرجائیں اورکچھ پیدانہ ہوتوباقی چودہ میں سے دوحصہ زوجہ کو اوردے دئیے جائیں اور چھ چھ دونوں بھائیوں کو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۱۲ تا ۱۲۷:کیافرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ہائے ذیل میں کہ سائل بحوالہ کتب فقہ حنفی جواب چاہتاہے بیّنواتوجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع