دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

بہ النسب ولذا تکون بالفاسد فراشا لابالباطل، رحمتی[1]۔

اس میں وطی کرنازناہے جس سے نسب ثابت نہیں ہوتا بخلاف نکاح فاسد کے۔کیونکہ وہ وطی ہے شبہہ کے ساتھ جس سے نسب ثابت ہوجاتاہے۔اسی لئے عورت نکاح فاسد کے ساتھ فراش ہوجاتی ہے نہ کہ نکاح باطل کے ساتھ،رحمتی۔ (ت)

ہاں عورت اپنامہر بہرحال پائے گی لحصول الوطء کما تقدم،واﷲ تعالٰی اعلم(وطی کے حاصل ہوجانے کی وجہ سے،جیسا کہ گزرچکاہے۔اوراﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔ت)

مسئلہ ۱۰۷:                             ہدایت علی شہرکہنہ بریلی                             ۱۴ذیقعدہ ۱۳۲۴ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے انتقال کیا اور اس کے دولڑکیاں تھیں،ایك لڑکی جو زید کی حین حیات میں فوت ہوگئی اس کاایك لڑکافی الحال موجود ہے اور ایك لڑکی اورتین چچازادبھائی عمر،بکر،خالد بعد فوت ہونے اپنے وارث چھوڑے،عمربڑے چچاکالڑکا اپنی شریف خاندانی منکوحہ ماں سے ہے اوردوسرے چچاکالڑکاایك چمارن غیرمنکوحہ عورت سے ہے جس کاختنہ بھی نہیں ہواہے،اورتیسرے چچاکالڑکا ایك رنڈی سے ہے جس کے نکاح کی تصدیق نہیں،اس صورت میں ترکہ کی تقسیم کیاہے؟بیّنواتوجروا۔

مکرریہ ہے کہ زیدمذکور کی تین بہنیں تھیں اور دس بسوہ اراضی زیدکو اور اس کی تینوں بہنوں کوموروثی باپ کے ترکہ سے ملی تھی۔ایك بہن زید کی لاولد فوت ہوگئی اوردوبہنیں وہ بھی زید کے سامنے فوت ہوگئیں مگران دوکے اولادہے ایك بہن کے ایك لڑکا،دوسری کے تین پسر اورایك دختر،تواب زید کے ان بھانجی بھانجوں کوترکہ زیدکاجوکہ اراضی تعدادی دس بسوہ ہے اور زید حین حیات میں اپنے بہنوں کے اس جائداد مذکورپر مالك اورقابض رہا اوربعد فوت اپنی تینوں بہنوں کے اس جائداد مذکور پرمالك اورقابض رہا کسی طرح تقسیم ہوگا یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

سائل نے ظاہرکیاکہ چماری کانکاح نہ ہواتھا،نہ یہ لڑکازید کے چچاکاتھا بلکہ چماری کے ساتھ آیا اور اس رنڈی کوپردہ نہ کرایاتھا بلکہ اخیرتك ویسی ہی بے پردہ پھرتی رہی اور اس کے


 

 



[1] ردالمحتار باب ثبت النسب داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۶۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن