30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من باب الاقرار بالتلقی من مورثیہ اجاب نعم دعوی تلقی الملك من المورث اقرار بالملك لہ ودعوی الانتقال منہ الیہ فیحتاج المدعی علی الی بیّنۃ وصار المدعی علیہ مداعیًا وکل مدعٍ یحتاج الی بیّنۃ ینوّربھا دعواہ ولاینفعہ وضع الید المدۃ المذکورۃ مع الاقرار المذکورولیس من باب ترك الدعوی بل من باب المواخذۃ بالاقرار ومن اقربشیئ لغیرہ اخذ باقرارہ ولو کان فی یدہ احقابا کثیرۃ لاتعدوھذامالا یتوقف فیہ[1]۔ |
اس بات کااقرار قراردیاجائے گا کہ وہ بائع کی ملك ہے۔اسی میں ہے اس صورت کے بارے میں سوال کیاگیا جب زید نے عمرو پر ایك احاطہ سے متعلق دعوٰی کیاکہ یہ اس کاہے جو اسے اپنے والد سے بطورمیراث ملاہے۔مدعی علیہ(عمرو)نے جواب دیا کہ میں نے یہ احاطہ تمہارے والد اور چچا سے خریدا تھا اورچالیس سال سے زائد عرصہ ہوا کہ میں اس پرقابض ہوں جبکہ تم میرے ساتھ اسی شہر میں رہائش پذیرہونے کے باوجود اب تك دعوٰی سے خاموش رہے ہو حالانکہ کوئی عذرموجود نہ تھا جوتجھے دعوٰی سے روکتا۔کیایہ عمرو کی طرف سے اس احاطہ کو زید کے مورثوں(باپ اورچچے)سے حاصل کرنے کا اقرارہوگا؟ توآپ نے جواب دیا کہ ہاں مورث سے مِلك حاصل کرنے کادعوٰی،مورث کی ملکیت کا اقرار اور اس سے مقر کی طرف ملکیت کے منتقل ہونے کادعوٰی ہے۔چنانچہ مدعی علیہ گوہ پیش کرنے کامحتاج ہوگا اس صورت میں مدعی علیہ مدعی بن جائے گا۔اورہرمدعی ایسے گواہ پیش کرنے کامحتاج ہوتاہے جس سے اس کا دعوٰی ثابت ہو۔مذکورہ بالااقرار کے ہوتے ہوئے مدت مذکورہ تك عمرو کاقابض رہنا اس کوکچھ نفع نہ دے گا۔یہ ترك دعوٰی کے باب سے نہیں بلکہ اقرار کی وجہ سے مواخذہ کے باب سے ہے۔جوشخص دوسرے کے لئے کسی شیئ کے بارے میں اقرار کرلے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع