دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

ماذکر تسمع دعواہ ام لا۔اجاب لاتسمع دعواہ علی ماعلیہ الفتوٰی [1]۔درفتاوی علامہ خیرالدین رملی استاذ صاحب درمختار است سئل فی رجل اشتری من اخر ستۃ اذرع من ارض بید البائع وبنی بھا بناء وتصرف فیہ ثم بعدہ ادعی رجل علی البانی المذکور ان لہ ثلثۃ قراریط ونصف قیراط فی المبیع المذکور ارثا عن امہ والحال ان امہ تنظر یتصرف بالبناء والانتفاع المذکورین ھل لہ ذلك ام لا۔اجاب لاتسمع دعواہ لان علمائنا نصوا فی متونھم وشروحھم وفتاواھم ان تصرف المشتری فی المبیع مع اطلاع الخصم ولوکان اجنبیا بنحوالبناء والغرس والذرع یمنعہ من  

سماعت ہوسکے گی اور اگربادشاہ اس کے برعکس حکم دے تومسئلہ کی صورت بھی برعکس ہوجائےگی۔اس مقام پریہ نفیس تحقیق ہے اورتوفیق اﷲ تعالٰی ہی کی طرف سے ہوتی ہے۔اس مسئلے سے متعلق میں نے اپنے فتاوٰی کی کتاب القضاء اور کتاب الدعاوی میں قدرے تفصیل سے گفتگو کی ہے۔اور یہاں پربطور خلاصہ چندعبارتوں پرقناعت اختیارکرناطوالت کاراستہ اپنانے سے بہترہے۔علامہ ا بوعبداﷲ محمد بن عبیداﷲ غزی تمرتاشی مصنف تنویرالابصار کے فتاوٰی میں ہے کہ ایك ایسے شخص کے بارے میں سوال کیاگیاجس کے پاس کسی گھر کا ایك کمرہ ہے جس میں رہتے ہوئے اس کوتین سال سے زائد عرصہ ہوچکاہے۔اس گھر کی ایك جانب شخص مذکور کا ایك پڑوسی رہتاہے اور شخص مذکوراس کمرے میں جس کا ذکرگزرچکاہے عمارت و تعمیر وغیرہ کاتصرف تین سالہ مدت میں کرتارہا جس پراس کاپڑوسی آگاہ تھا۔کیا مدت مذکورہ کے بعد اگروہ پڑوسی اس کمرے پردعوٰی کرے تو اس کادعوٰی سنا جائے گا یانہیں؟ آپ نے جواب دیامفتٰی بہ قول کے مطابق اس کادعوٰی نہیں سناجائے گا۔صاحب درمختار کے استاد علامہ خیر الدین رملی کے

 


 

 



[1] العقود الدریۃ بحوالہ فتاوی الامام الغزی کتاب الدعوٰی ارگ بازار قندھارافغانستان ۲ /۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن