30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نخص الحمد کلہ والصلوۃ والسلام علٰی صاحب الملۃ محمد واٰلہ وصحبہ والجلۃ آمین،واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
اورہم اپنے رب کے لئے ہی تمام تعریفوں کومختص کرتے ہیں،درودوسلام ہوصاحب ملت پرجن کانام نامی اسم گرامی محمدہے اور آپ کی آل پراورصحابہ پر اور سب پر،آمین! واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(ت) |
فصل ششم
مسئلہ ۹۸: ازکلکتہ تال کمیدن باغ نمبر۴۱ مسجدمانك دفتری مرسلہ محمدعبدالکریم صاحب ۳رمضان المبارك ۱۳۱۵ھ
|
پس پیشکشی قدمبوسی وناصیہ فرسائی دست بستہ معروض میدارد کہ ازروئے کرم فرمائی ومرحمت گستری دریں مسئلہ مرسلہ بہ تحقیق خود حکم فرمایند اگرحکم موافق مسطور دست دہد ازروئے فیض رسانی برجملہ جہان بر قرطاس مرقوم دستخط نمودہ فیض المرام بخشند۔مسئلہ اینست کہ چہ مے فرمایند علماء دین رحمکم اﷲ تعالٰی اندریں مسئلہ کہ حق ارث بتقادم زمان ساقط شود یانہ؟ بینواتوجروا۔ الجواب: حق ارث بتقادم زمان ساقط نمی شود کما فی رد المختار، لوامر السلطان بعدم سماع الدعوی بعد خمس عشرۃ |
قدموں کوچومنے اوران پرپیشانی رکھنے کی پیشکش کے بعد دست بستہ گزارش ہے کہ کرم اورمہربانی فرماتے ہوئے اس ارسال کردہ مسئلہ میں اپنی تحقیقی کے مطابق فیصلہ صادرفرمائیں،اگرجناب والا کافیصلہ اس تحریر کے موافق ہو توتمام جہان پرفیض رسانی کی رو سے تحریر کردہ کاغذ پردستخط کرکے حاجت برآری فرمائیں،مسئلہ یہ ہے،کیافرماتے ہیں اے علماء دین اﷲ تعالٰی آپ پررحم فرمائے اس مسئلہ میں کہ زیادہ عرصہ گزرجانے سے میراث کاحق ساقط ہوجاتاہے یا نہیں؟ بیان کرواجردئیے جاؤگے۔(ت) الجواب: میراث کاحق زیادہ عرصہ گزرجانے سے ساقط نہیں ہوتا،جیسا کہ درمختارمیں ہے،اگربادشاہ پندرہ سال کاعرصہ گزرجانے کے بعد قاضی کو دعوٰی کی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع