30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شامی قدس سرہ السامی درعقود الدریہ فرماید سئل فی امرأۃ ماتت عن بنتین وابن اخ شقیق وعن بنتی ابن و خلفت ترکۃ کیف تقسم الجواب للبنتین الثلثان والباقی لابن الاخ الشقیق وابن الاخ لایعصبہ اختہ ولامن ھی اعلی منہ او اسفل فضلا عن کونہ یعصب بنتی الابن ؎ ولیس ابن الاخ بالمعصب من مثلہ اوفوقہ فی النسب نعم ابن الابن یعصب بنت الابن [1]ھ ملخصا مسئلہ بکمال وضوحش ازایضاح بے نیاز بودایں مابہ اطناب چہ شا لیست اماچہ تواں کرد کہ بعد عروض وہم ازالہ اش ناگزیرمے بایست ولما بلغنا الی الدلیل الخامس وقفنا علی زلۃ ھٰھنا صدرت من قلم العلامۃ حامد آفندی فاکدذلك عزمنا علی الاکثار۔لینجلی الحق انجلاء الاھلۃ اذا امیط عنھا کل غیم وعلۃ وبربّنا |
تصریح صاف طورپرسن لیں۔علامہ شامی قدس سرہ السامی عقودالدریہ میں فرماتے ہیں۔اس عورت کے بارے میں سوال کیاگیا جودو۲بیٹیاں،حقیقی بھائی کاایك بیٹا اوردوپوتیاں چھوڑکرفوت ہوئی اس نے کچھ ترکہ چھوڑا وہ کیسے تقسیم کیا جائے گا؟ جواب:بیٹیوں کو دوتہائی ملے گا اورباقی حقیقی بھائی کے بیٹے کوملے گا۔بھائی کابیٹا اپنی بہن کوعصبہ نہیں بناتا اور نہ ہی اپنے سے اوپر کے درجے والی کویانچلے درجے والی کو چہ جائیکہ وہ میت کی پوتیوں کوعصبہ بنائے۔اوربھتیجاعصبہ بنانے والانہیں ہے نسب میں اپنی مثل کو اورنہ اپنے سے اوپر والی کو۔ہاں پوتاپوتی کو عصبہ بناتاہے الخ تلخیص۔مسئلہ کامل طورپرواضح ہونے کی وجہ سے وضاحت کرنے سے مستغنی تھا۔اس طویل بحث کی کیاضرورت تھی،مگرکیا کیاجاسکتاہے کہ وہم کے عارض ہونے کے بعد اس کاازالہ ضرورہونا چاہئے۔جب ہم پانچویں دلیل تك پہنچے توہم اس لغزش پر آگاہ ہوئے جویہاں علامہ حامدآفندی کے قلم سے سرزدہوئی۔ تو اس نے ہمارے عزم کو مزیدوضاحت کرنے پر مضبوط کیا تاکہ حق اس طرح ہوجائے جس طرح بادل اورگردوغبار کے دورکئے جانے کے بعد چاند روشن ہوتے ہیں۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع