دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

میں سولہ،پانچویں میں بتیس۳۲ وعلٰی ھذاالقیاس تضاعیف بیوت شطرنج کی طرح یہاں تك کہ بیسویں درجہ میں دس لاکھ اڑتالیس ہزارپانچ سوچھہتر جدہ ایك درجہ کی ہوں گی،نصف امیہ نصف ابویہ،اور ان میں صحیحہ کاشمار پہچاننے کاطریقہ یہ ہے کہ اُمیات میں توکسی درجہ میں ایك سے زائد جدہ صحیحہ نہ ہوگی کہ جدہ امیہ وہی صحیحہ ہے جس تك میت کے سلسلے میں سواام کے اَب اصلًا نہ واقع ہوا اورابویات ہردرجہ میں بشمار اس درجہ کے صحیحہ ہوں گی باقی ساقطہ مثلًا پانچویں درجہ میں پانچ ابویہ ثابتہ ہیں گیارہ فاسدہ،اوردسویں میں دس صحیحہ پانچ سو دوساقطہ وعلٰی ھذا القیاس کہ جدہ ابویہ میں جب تك جانب نزول صرف لفظ اَب اورجانب صعود صرف لفظ ام ہے جدہ صحیحہ ہے اور جہاں دو ام کے بیچ میں لفظ اَب آیاوہیں فاسدہ ہوجائے گی پس جس قدر درجوں کی جدات صحیحہ لینی ہوں اتنی ہی بارلفظ اَب برابر برابرلکھاجائے اوراس کے اوپراُم لکھ دیجئے،یہ سطراول ہوئی جس کے شروع میں لفظ ام باقی اب ہے۔سطردوم میں اُم کے قریب جو پہلا اَب ہے اسے بھی اُم سے بدل دیجئے کہ دوام ہوں اورباقی اَب اسی طرح،سطر سوم میں تین ام،چارمیں چاریہاں تك کہ اخیرمیں سب اُم ہوجائیں۔یہ سب جدات صحیحات ہوں گی یا اخیر کی امیہ اوراوپر کی سب ابویہ اورطریق اس کا احضر ہوناظاہرہے کہ طریق اول میں جتنی جدہ بتانی ہوں بقدر ان کے مجذور کے لفظ اب وام لکھنے ہوں گے اوریہاں ان کی ضعف سے بھی ایك کم مثلًا سو جدہ دکھانے کواس طریق میں دس ہزارلفظ درکارہوں گے اور اس میں صرف ایك سوننانوے احضریہ ہے کہ جتنے درجہ کی جدہ لینی ہو دونوں کے وسط پراُم لکھ دیجئے آباء واُمہات کودوخط مستقیم عمودی سے ملادیجئے اوراُم اخیرہ سے اس کے قریب کے اَب واُم دونوں اورباقی ہراُم سے اس کے ایك درجہ اوپر کے اب تك خطوط محرفہ کھینچ دیجئے خط عمودی امہات مع ام اورباقی ہراُم سے اس کے ایك درجہ اوپر کے اب تك خطوط محرفہ کھیچ دیجئے خط عمودی امہات مع ام اخیرہ جدیہ امیہ کوبنالے گا اور باقی خطوط ابویات صحیحہ کویہ سب بیانات ان چار نقشوں سے کالعیان ہوجائیں گے دونقشہ اول میں جہاں لفظ اُم بخط نسخ ہے وہ جدہ صحیحہ ہے باقی ساقطہ۔

(اگلا صفحہ ملاحظہ ہو)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن