30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وزفر والحسن بن زیادہ رحمھم اﷲ تعالٰی وعن ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ تعالٰی فی روایۃ یثبت من الخمسۃ لامن الزیادۃ[1] الخ اقول:فافادان التحدید المذکور فی الغمزمبتن علی روایۃ نادرۃ والمذھب الاطلاق۔ |
اورحسن بن زیادہ رحمہم اﷲ تعالٰی کے قول میں سب سے نسب ثابت ہوگا۔اورامام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ سے ایك روایت میں منقول ہے کہ پانچ تك سے نسب ثابت ہوگازیادہ سے نہیں ۱ھ میں کہتاہوں اس قول نے یہ فائدہ دیا کہ غمز میں مذکور حدبندی نادر روایت پرمبنی ہے جبکہ مذہب مطلق ہے(ت) |
ہندیہ کتاب الدعوٰی میں محیط امام شمس الائمہ سرخسی سے ہے:
|
قال ابوحنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ رجلان خارجان اقام کل واحد(منہما)البینۃ انہ ابنہ ولد علی فراشہ من امرأتہ ھذہ جعل ابن الرجلین والمرأتین [2]الخ۔ |
امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ دوغیرقابض مردوں میں سے ہرایك نے اس بات پرگواہ قائم کئے کہ یہ میرابیٹا ہے میرے فراش پرمیری اس بیوی سے پیدا ہوا ہے تو اس کو ان دونوں مردوں اوردونوں عورتوں کابیٹا قرار دے دیاجائے گاالخ(ت) |
اورجدہ واقعی متعددہ ہوتی ہیں کہ آدمی کی جدہ ہروہ عورت ہے جو اس کی اصل کی اصل ہو،اصل دو۲ ہیں اَب واُم،اوران میں ہر ایك کے لئے دواصلیں ہیں،تویہ پہلا درجہ اصل الاصول کاہے جس میں چار اصلیں پائی گئیں دو۲ مرد اوردو۲ عورتیں،یہ دونوں عورتیں جدہ ہیں ایك امیہ یعنی ماں کی طرف سے کہ ام الام یعنی نانی ہے اوردوسری ابویہ باب کی طرف سے کہ ام الاب یعنی دادی ہے یہ دونوں جدہ صحیحہ ہیں۔پھرچاروں اصلوں میں ہرایك کے لئے دواصلیں ہیں تودوسرے درجہ میں آٹھ اصول ہوں گے،چار مردچارعورتیں،یہ چاروں عورات جدہ ہیں،دو۲ امیہ ام اب الام،ام ام الام اور دو۲ ابویہ ام اب الاب ام ام الاب ابو یہ دونوں صحیحہ ہیں اور امیہ کی پہلی فاسدہ دوسری صحیحہ۔یونہی ہردرجہ میں جدات کاعدد دونا ہوتاجائے گا۔تیسرے درجہ میں آٹھ،چوتھے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع