دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

حال حیاتہ اصلا بل بعد وفاتہ[1]۱ھ فی ردالمحتارای لانھا قبل ثبوت الحق لھم لان ثبوتہ عندالموت فکان لھم ان یردوہ بعد وفاتہ بخلاف الاجازۃ بعد الموت لانہ بعد ثبوت الحق وتمامہ فی المنح[2]۔

زندگی میں بالکل معتبرنہیں بلکہ اس کی وفات کے بعد معتبر ہوتی ہے الخ۔ردالمحتار میں ہے اس لئے کہ وہ اجازت وارثوں کے حق کے ثبوت سے قبل ہے کیونکہ ان کے حق کاثبوت موصی کی موت کے وقت ہوتاہے لہٰذا وہ موصی کی وفات کے بعد اس اجازت کو رَد کرسکتے ہیں بخلاف اس اجازت کے جو موصی کی موت کے بعد ہوئی کیونکہ وہ ثبوت حق کے بعد ہے۔اس کی پوری بحث منح کے اندرہے۔(ت)

البتہ وہ وقف کہ اس نے اپنے مرض میں فی الحال کردیا اگروارث سے حیات مورث ہی میں اس کی اجازت پائی گئی جب بھی نافذوتام ہوگیا کہ بعد موتِ مورث اب وارث اسے رد نہیں کرسکتا۔

فی ردالمحتار من البزازیۃ تعتبر الاجازۃ بعد الموت لاقبلہ ھذا فی الوصیۃ اما فی التصرفات المفیدۃ لاحکامھا کالاعتاق وغیرہ اذا صدرفی مرض الموت و اجازہ الوارث قبل الموت لاروایۃ فیہ عن اصحابنا قال الامام علاء الدین السمرقندی اعتق المریض عبدہ ورضی بہ الورثۃ قبل الموت لایسعی العبد فی شیئ

رِدّالمحتارمیں بزازیہ سے منقول ہے کہ موت کے بعد کی اجازت معتبرہے نہ کہ پہلے کی۔یہ وصیت کے بارے میں ہے۔رہے وہ تصرفات جواپنے حکم کافائدہ دیتے ہیں جیسے آزاد کرنا وغیرہ جب یہ مرض الموت میں صادرہوں اورموت سے پہلے وارث اجازت دے دے توہمارے اصحاب سے اس بارے میں کوئی روایت موجودنہیں۔امام علاء الدین سمرقندی نے کہا کہ کسی مریض نے اپناغلام آزادکردیا اور موت سے پہلے وارثوں نے اس پررضامندی ظاہر کردی تووہ غلام کسی شیئ میں سعی نہیں کرے گا۔

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الوصایا مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۱۷

[2] ردالمحتار کتاب الوصایا داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۴۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن