30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وان سفلت مع غیرھا من اصحاب الفرائض[1]۔ |
اگرچہ نیچے تك چلی جائے جبکہ وہ دیگرذوی الفروض کے ساتھ جمع ہو۔(ت) |
اسی طرح اورابواب کی نسبت بھی فرمادیا اب ان بابوں میں جہاں مثلًا بنت الابن ہو خواہی نخواہی بحکم تعلیمات سابقہ بنت الابن وان سفلت مرادہے۔اسی باب دوازدہم میں ہے:
|
من مات وترك بنت ابن واختا لابوین فالمسئلۃ من اثنین لان فیھا نصفا ومابقی فالنصف لبنت الابن والباقی للاخت بالعصوبۃ[2]۔ غرض حکم مسئلہ واضح ہے وﷲ الحمد واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
کوئی شخص ایك پوتی او رایك عینی بہن چھوڑکرفوت ہوگیا تومسئلہ دوسے بنے گا کیونکہ اس مسئلہ میں نصف اوربقیہ ہے۔ چنانچہ نصف پوتی کواوربقیہ بہن کوبطور عصبہ ملے گا۔اوراﷲ ہی کے لئے تمام تعریفیں ہیں اوراﷲ سبحانہ،وتعالٰی خوب جانتاہے۔(ت) |
فصل سوم
مسئلہ ۹۵:ازاحمدآباد گجرات محلہ چکلہ کالوپور متصل پل گلیان مدرسہ طیبہ مرسلہ مولوی عبدالرحیم صاحب ۵/رمضان المبارکہ ۱۳۱۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے ایك چچا زادبھائی کے سواکوئی وارث شرعی نہیں اوردوبھتیجے چچازادبھائی کے بیٹے ہیں زید نے اپنے مرض الموت میں بھائی کوایك سوچالیس روپیہ دے کر اپنے متروکہ سے اس کاحق میراث معاف کرالیا بھائی نے معاف کردیا زید نے اس صلح کے بعد چھ سوباسٹھ روپے کے پانچ مکان خریدکربنام مدرسہ عربیہ دینیہ وقف کئے اور جومال باقی رہا اس میں یہ وصیت کی کہ اس سے اولًا حج کرایاجائے اورحج سے جوبچے اس کامکان خریدکر وقف کردیاجائے بعدہ، زید نے انتقال کیا،اس صورت میں یہ وقف ووصیت نافذ ہوئے یانہیں؟ اورصلح جووارث سے مورث اپنی حیات میں کر لے شرعًا معتبرہے یانہیں؟ اگرصلح مذکور معتبرٹھہرے تو میراث میں بدیں جہت کہ بھائی کاحق بوجہ صلح ساقط ہوگیا اب بھتیجوں کا حق ثابت ہوگایانہیں؟ بیّنواتوجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع