30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
توواجب ہواکہ صورت مذکورہ میں حالت چہارم ہی مانی جائے اورسفلیات کے ساتھ ہی بہن کو عصوبت دی جائے،شرح بسیط میں ایسی تصریحات جلیلہ سے ذہول اوراس نامفید بلکہ مخالف بات سے تمسك موجب تعجب ہے۔
|
ولکن لکل جواد کبوۃ ولکل صارم نبوۃ ولکل عالم ھفوۃ نسأل اﷲ العفو والعافیۃ۔ |
لیکن ہرتیزرفتار گھوڑے کے لئے ٹھوکرہے اورہرتلوار کبھی اُچٹ جاتی ہے اورہرعالم سے کبھی لغزش ہوجاتی ہے۔ہم اﷲ تعالٰی سے درگزراورسلامتی کاسوال کرتے ہیں۔(ت) |
فقیرنے بہ طریق استدلال اس غرض سے لیاکہ کلمات علمائے کرام سے اخذ مسائل کااندازمعلوم ہو ورنہ بحمداﷲ تعالٰی خاص اس جزئیہ شمول کی تصریحات فقیرکے پاس موجود ہیں۔الرحیق المختوم شرح قلائدالمنظوم میں ہے:
|
(والاخت)ولومتعددۃ(مع بنت)الصلب واحدۃ ایضا فاکثر(و)کذا مع(بنت الابن)وان سفلت کذلك و کذا مع بنت وبنت ابن(ذات اعتصاب مع غیر)[1] ۔ |
اوربہن اگرچہ متعدد ہوں صلبی بیٹی کے ساتھ چاہے ایك ہو یاایك سے زائد۔یونہی پوتی کے ساتھ اگرچہ نیچے تك چلی جائیں۔چاہے ایك ہویااس سے زائد عصبہ مع غیرہ بن جاتی ہے۔(ت) |
مختصرالفرائض میں اخوات لاب کے احوال میں ہے:
|
یصرن عصبۃ مع البنات اوبنات عــــــہ الابن وان سفلن ان لم توجد الاخوات لاب وام[2]۔ |
علاتی بہنیں بیٹیوں یاپوتیوں اگرنیچے تك ہوںکی موجودگی میں عصبہ بن جاتی ہیں بشرطیکہ بہنیں موجود نہ ہوں۔(ت) |
زبدۃ الفرائض میں ہے:
|
عصبہ مع غیرھا دو۲ زنان اندیکے |
عصبہ مع غیرہ دوعورتیں ہوتی ہیں ایك |
عــــــہ:لعل الصواب اوبنات الابن صح۱۲ ازہری غفرلہ بل ھوالمتعین کمایظہرفیما معنی ومایاتی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع