30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آفتاب فیض سے یہ حقیرذرہ بھی بہرہ یاب ہوگا۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)
الجواب:
مولانا المکرم اکرم اﷲ تعالٰی بعداہدائے ہدیہ تحفہ سینہ سنیہ ملتمس عصوبت اخوات کے لئے معیت بنت ابن الابن وبنت ابن ابن الابن وان سفلن قطعًا کافی ہے۔اورشرح بسیط کابیان صریح لغزش بنت الابن حقیقۃً لغۃً یاعرفًا شائعًا بنت ضرور ابن الابن وغیرہا جملہ سفلیات کومتناول ہے تصریح وان سفلت محض ایضاح وتاکید عموم ہے،نہ ادخال مالم یدخل،توعدم ذکرہرگزذکرعدم نہیں ہوسکتا ولہٰذا صدہا جگہ علماء نے وہاں کے عموم یقینا ہے لفظ سفول ذکرنہ فرمایا۔کنزالدقائق میں ہے:
|
للاب السدس مع الولد او ولد الابن[1]۔ |
اولاد یابیٹے کی اولاد کی موجودگی میں باپ کے لئے چھٹا حصہ ہوتاہے۔(ت) |
اُسی میں ہے:
|
ولدالابن کولدہ عن دعمدہ[2]۔ |
میت کے بیٹے کی اولاد بیٹے کی عدم موجودگی میں خودمیت کی اپنی اولاد کی طرح ہے۔(ت) |
ملتقی الابحرمیں ہے:
|
ومن النساء سبع الام والجدۃ والبنت وبنت الابن والاخت[3] الخ۔ |
اورعورتوں میں سے سات ہیں ماں،جدّہ،بیٹی،پوتی اوربہن الخ(ت) |
اسی میں ہے:
|
النصف للبنت ولبنت الابن عند عدمھا[4]۔ |
ترکہ کانصف بیٹی کے لئے ہے اور بیٹی کی عدم موجودگی میں پوتی کے لئے(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع