30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ایضا لاتوافق ماسبلکہ المجیب اللکنوی فہو خلاف الاجماع قطعًا وباﷲ العظمۃ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
بھی اس طریقے کے موافق نہیں جس پرمجیب لکھنوی چلے ہیں تو وہ قطعی طورپر خلاف اجماع ہوا۔اوراﷲ تعالٰی ہی سے عظمت حاصل ہوتی ہے اور اﷲ سبحانہ،وتعالٰی خوب جانتاہے۔ (ت) |
فصل دوم
مسئلہ ۹۴: ازریاست رامپور مرسلہ مولوی وحیداﷲ صاحب نائب پیشکارکچہری دیوانی ۲۵ربیع الاول ۱۳۲۱ھ
حضرت مطاع ومحترم مدظلہم العالی تحیہ تسلیم بالوف تکریم مشکلات کاحل آنحضرت کی ذات مجمع الکمالات کے ساتھ مخصوص ہے۔ناچارگزارش کیاجاتا ہے سراجی وغیرہا تمام کتابہائے فرائض وفقہ(جہاں تك حقیر نے دیکھیں)میں اخوات عینیہ وعلاتیہ کوبنات اورفقط بنات الابن کے ساتھ میں عصبہ مع الغیرلکھاہے وان سفل سے سفلیات کوداخل نہیں کیاگیاہے جیسا اور مواقع مثلًا تفصیل اَبْ میں ہے وابنۃ الابن کے بعد وان سفلت کوبھی شامل کرلیا اس سے خیال ہوتاہے سفلیات کی معیت عصوبت اخوات کی علت نہیں ہے چنانچہ شارح بسیط رحمہ اﷲ کایہ قول ہے:
|
اقتصرعلٰی بنات الابن ولم یقل وان سفلن وکذا فی غیرہ من کتب الفرائض فدل ذٰلك علٰی ان السفالۃ غیر معتبرۃ فی صیر ورتھن عصبۃ[1] انتھٰی۔ |
مصنف نے پوتیوں پراکتفاء فرمایا اوریوں نہیں کہا اگرچہ نیچے تك ہوں اورایسا ہی علم فرائض کی دیگر کتابوں میں ہے۔یہ اس بات پردلالت کرتاہے کہ(پڑپوتیاں وغیرہ یعنی)جوبھی پوتیوں کے نیچے ہوں وہ بہنوں کوعصبہ بتانے میں معتبرنہیں ہیں انتہٰی۔(ت) |
اس خیال کی تائید کرتاہے اطمینان کی غرض سے حضرت سے رجوع کیاجاتاہے کہ اس کو صحیح خیال کرکے سوالات میں اس پر عملدرآمدکیاجائے یاکیا؟ امید ہے کہ آنحضرت کے عالمتاب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع