دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اعلم بالصواب۔کتبہ ابوالحنات محمدعبدالحَی عفاعنہ القوی۔

ایك حقیقی بہن اورایك بھتیجے کودیاجائے گا باقی ورثاء محروم ہوں گے۔اوراﷲ تعالٰی درستگی کوخوب جانتاہے۔اس کو محمد عبدالحَی نے لکھاہے قوت والارب اس سے درگر فرمائے(ت)

جواب کی پوری عبارت عرض کی ہے یہ صورت بعینہٖ وہی صورت واقعہ ہے،حضرت نے اگرچہ حکم زبانی فورًا ارشاد فرمایاتھا مگر کتاب کاحوالہ مولوی عبدالحی صاحب نے بھی نہیں دیاہے لہٰذا امیدوارہوں کہ اس مسئلہ کی مفصل حقیقت نہایت عام فہم ارشاد ہو۔ ظلکم ممدودبادبندہ محمداحسان الحق عفی عنہ۔ ۱۴محرم شریف ۱۳۲۱ھ

الجواب:

مکرمی اکرمکم اﷲ تعالٰی السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،حق وہی ہے جوفقیرنے عرض کیاتھا،مولوی صاحب سے سخت لغزش واقع ہوئی ہے اس صورت کو فقہ میں تخارج کہتے ہیں کہ ورثہ باہم بتراضی صلح کرلیں کہ فلاں وارث اپنے حصہ کے عوض فلاں شَے لے کرجدا ہوجائے،اس کاحاصل یہ نہیں ہوسکتا کہ گویا وہ وارث کہ جداہوگیا سرے سے معدوم تھا کہ بقیہ ترکہ کی تقسیم اس طرح ہو جو اس کے عدم کی حالت میں ہوتی اس نے ترکہ سے حصہ پایا ہے تو معدوم کیونکر قرارپاسکتاہے کہیں معدوم وقت موت المورث کوبھی ترکہ پہنچاہے،بلکہ اس کاحاصل یہ ہے کہ ترکہ میں جتنے سہام کل ورثہ کے لئے تھے ان میں سے اس وارث نے اپنے سہام پالئے اب باقی میں باقی وارثوں کے سہام رہ گئے تو واجب ہے کہ وہ باقی ان بقیہ کے عــــــہ (اتنے اتنے،) سہام ہی پرتقسیم ہو۔جس جس قدر انہیں اصل مسئلہ سے پہنچتے تھے یہاں کے مورث نے ایك زوجہ ایك بہن ایك بھتیجا چھوڑا مسئلہ چار سے ہوا ایك زوجہ دوبہن ایك بھتیجے کا،زوجہ ترکہ سے اتنامال لے کرجداہوگئی توچار میں سے اس کاایك اداہولیا باقی تین رہے جن میں دو بہن کے ہیں اورایك بھتیجے کا،تولازم ہے کہ باقی مال یونہی تقسیم ہو،بہن کودو،بھتیجے کوایک،نہ کہ دونوں کو نصفا نصف کہ اس تقدیر پربہن کاحصہ نصف،باقی بعد فرض الزوجہ ہوجائے گا یعنی زوجہ کاحصہ نکال کر جوبچا اس کاآدھا حالانکہ نص قطعی قرآن عظیم سے بہن کاسہم نصف کل متروکہ تھا۔

عــــــہ:اصل میں ایساہی ہے شاید یہاں کچھ چھوٹ گیاہے اورغالبًا عبارت یوں ہے:اس قدرسہام ہی پریا اتنے ہی سہام ہی ہے،لہٰذاقوسین میں بنادیاہے۔ازہری غفرلہ،


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن