دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

جاناچاہئے یامتوفیہ کے شوہر کالڑکا وارث ہوناچاہئے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)

الجواب:

صورت مستفسرہ میں متوفیہ کاکل متروکہ خواہ اس کاذاتی مال ہو خواہ شوہرکادیاہوابعد ادائے دیون وانفاذ وصایا تمام وکمال فقرائے مسلمین کاحق ہے جوکسب سے عاجز ہوں اور ان کاکوئی کفالت کرنے والانہ ہو۔

فی ردالمحتار ترکۃ لاوارث لھا مصرفہ اللقیط الفقیر والفقراء الذین لااولیاء لھم فیعطی منہ نفقتھم و ادویتھم وکفنھم وعقل جنایتھم کما فی الزیلعی وغیرہ وحاصلہ ان مصرفہ العاجزون الفقراء[1] اھ ملتقطا۔

ردالمحتار میں ہے کہ ایساترکہ جس کاکوئی وارث نہ ہو اس کا مصرف وہ لقیط ہے جومحتاج ہو اور وہ فقراء ہیں جن کے لئے کوئی ولی نہ ہوں۔اس میں سے ان کوخرچہ،دوائیں،کفن کے اخراجات اورجنایات کی دِیتیں دی جائیں گی جیسا کہ زیلعی وغیرہ میں ہے۔خلاصہ یہ ہے کہ اس کامصرف عاجز فقراء ہیں اھ التقاط(ت)

شوہرکا بیٹا اگرفقیر عاجزہے تووہ بھی اورفقرائے عاجزین کے مثل مستحق ہے ورنہ اس کا اصلًا استحقاق نہیں،نہ متوفیہ کے ذاتی مال میں نہ شوہر کے دئیے ہوئے ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۹۱:                                 ۳/شعبان المعظم ۱۳۱۸ھ

کیافرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ مسمی حسین بخش کی دختر کانکاح ہوا اور اس نے اپنے شوہر کے یہاں کل ایك گھنٹہ قیام کیا اور بعدہ اپنے والد کے یہاں چلی آئی اور دوماہ بارہ یوم تك بعد نکاح کے زندہ رہی اور اس درمیان میں اپنے شوہر کے یہاں نہ گئی اور اپنے والدین کے یہاں مرگئی اس کے پاس زیور والدین کاتھا اورکچھ زیوراس کے شوہر نے چڑھایاتھا اب اس کاشوہر کل زیور کا دعوٰی کرتاہے اوراس کی تجہیزوتکفین اس کے والدین نے کی،اس صورت میں ازروئے شرع شریف اس کاشوہر زیورپانے کا مستحق ہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ باب العشر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن