30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
تصویرصورت سوال اوربرتقدیر اجتماع شرائط معلومہ توریث تقسیم مال اس حال ومنوال پرہے:

اب اول یہ سمجھناچاہئے کہ ان میں پانچ ورثہ کو زید سے دودورشتے ہیں اورگلفام کوتین۔سعادبنت ابن بنت الاخ بھی ہے اور بنت بنت ابن الاخ بھی یعنی بھتیجی کی پوتی اوربھتیجے کی نواسی۔یونہی سعید بھی یہی دورشتے رکھتا اوربھتیجی کاپوتابھتیجے کانواسا ہے۔ حسینہ بنت بنت ابن الاخ اوربنت ابن ابن الاخت ہے یعنی بھتیجے کی نواسی اوربھانجے کی پوتی۔گلچہرہ بنت ابن ابن الاخت اوربنت بنت ابن الاخت ہے یعنی ایك بھانجے کی پوتی دوسرے کی نواسی۔شہناز بنت بنت بنت الاخت اوربنت بنت ابن الاخت ہے یعنی ایك بھانجی اورایك بھانجے دونوں کی نواسی۔گلفام ابن بنت ابن الاخت اورابن ابن بنت الاخت اور ابن ابن ابن الاخت ہے یعنی ایك بھانجے اورایك بھانجی دونوں کاپوتا اورایك بھانجے کانواسا۔اورہمارے ائمہ کا اتفاق ہے کہ متعدد قرابتوں والا اپنی ہرقرابت کی رو سے حصہ پائے گا مگرامام ابویوسف رحمہ اﷲ تعالٰی تعدد جہات کاخودفروع یعنی بطن زندہ میں اعتبار فرماتے ہیں تو ان کے نزدیك گویاگلفام تین وارث ہے اورباقی دودو،اورامام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی تعدد جہات فروع کوان کے اصول میں ملحوظ فرماتے ہیں اس کی صورتیں دوہیں ایك یہ کہ فرع متعدد الجہات اصول متعددہ کی فرع ہو جیسے حسینہ کہ اس کے دورشتے بکروہندہ دواصول مختلفہ سے ہیں یا شہناز کہ ہندہ وعمرہ دونوں کی طرف سے قرابت دارہے جب تو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع