30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فیحتاج الٰی ضرب المسئلۃ فی ثلٰثۃ تصع من تسعۃ لطائفۃ البنین منہا ستۃ ومن ھٰذہ الستۃ فی البطن الثانی اثنان للبنتین واربعۃ للابن الکائن کابنین فنجعلھما طائفتین ثم لا اختلاف تحت احدمنھما فی البطن الثالث وفی الرابع تحت کل ابن وبنت فینقسم مالکل من ھاتین الطائفتین اعنی اربعۃ و اثنین علٰی ثلٰثۃ فلاجل التباین یحتاج اخری الٰی ضرب المبلغ فی ثلٰثۃ وتصح علٰی طائفۃبنی زید من سبعۃ وعشرین لسعید ثمانیۃ ولجمیلۃ اربعۃ وکذا الولید وللیلٰی اثنان جئنا الٰی طائفۃ بناتہ لھا واحد من اصل المسئلۃ ولااختلاف فی البطن الثانی بل فی الثالث بنت وثلٰثۃ ابناء فینقسم علٰی سبعۃ ویحتاج الٰی ضرب اصل المسئلۃ اعنی ثلٰثۃ فی سبعۃ تصح من احد وعشرین ھٰھنا لطائفۃ بنات زید سبعۃ تستقیم علی البطن الثالث ثم یجعل البطن الثالث طائفتین فالواحد الذی اصاب البنت یعطی ابنھا رشید ویجمع بالطائفۃ الابناء وھی ستۃ وتحتھم بنت وابنان فھم |
تو اس طرح اصل مسئلہ کوتین میں ضرب دینے کی ضرورت پڑے گی تو اس طرح مسئلہ نو(۹)سے بن جائے گا۔بیٹوں کے فریق کو اس میں چھ حصے ملیں گے،پھران چھ میں سے بطن ثانی میں دوحصے دوبیٹیوں کواورچار بیٹے کوملیں گے جودوب یٹیوں کے قائم مقام ہے چنانچہ ہم ان کے دوگروہ بنائیں گے پھر ان دونوں فریقوں کے تحت تیسرے بطن میں کوئی اختلاف نہیں اورچوتھے بطن میں ہرایك کے تحت ایك بیٹا اور ایك بیٹی ہے۔لہٰذا ان دونوں فریقوں کے حصوں یعنی چار اور دوکوتین پر تقسیم کیاجائے گا۔اورتباین چاراور دوکوتین پر تقسیم کیاجائے گا۔اور تباین کی وجہ سے ایك بارپھر مسئلہ کے عدد کو تین میں ضرب دینی پڑے گی۔اس طرح زید کے بیٹوں کامسئلہ ۲۷ سے صحیح ہوگا۔سعید کو آٹھ،جمیلہ کوچار، یونہی ولید کوچار اورلیلٰی کو دوحصے ملیں گے۔اب ہم زید کی بیٹیوں کی طرف آتے ہیں جن کا اصل مسئلہ سے ایك حصہ ہے۔ ان کے بطن ثانی میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ تیسرے بطن میں ایك بیٹی اورتین بیٹے ہیں۔چنانچہ ان کاحصہ سات پرمنقسم ہوگا اورتباین کی وجہ سے اصل مسئلہ یعنی تین کوسات میں ضرب دینی پڑے گی۔اس طرح حاصل ضرب اکیس ہو جائے گا زید کی بیٹیوں کے گروہ کویہاں پرسات حصے ملیں گے جوان کے تیسرے بطن پربرابر تقسیم ہوجائیں گے، پھر تیسرے بطن کے دوفریق بنائے جائیں گے۔جوایك حصہ بیٹی کو ملاہے وہ اس کے بیٹے رشید کودیاجائے گا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع