دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

ناحق ناراض کرے۔کوئی کاغذ بے شہادت شرعیہ قابل تسلیم نہیں ہوتا،نہ وہ منسوب الیہ لکھاقرارپاسکتاہے۔ہدایہ میں ہے:

الخط یشبہ الخط فلایعتبر[1]۔

خط،خط کے مشابہ ہوتاہے لہٰذا اس کااعتبارنہیں کیاجائے گا(ت)

درمختارمیں ہے:

لایعمل بالخط[2]۔

خط پرعمل نہیں کیاجاتا۔(ت)

فتاوٰی قاضی خاں میں ہے:

القاضی انما یقضی بالحجۃ والحجۃ ھی البیّنۃ او الاقرار اما الصك فلایصلح حجۃ لان الخط یشبہ الخط[3]۔

قاضی فقط حجت کے ساتھ فیصلہ کرے،اور حجت(دلیل)گواہ ہیں یااقرار۔رہ تحریر تو وہ حجت بننے کی صلاحیت نہیں رکھتی کیونکہ خط،خط کے مشابہ ہوتاہے۔(ت)

توپسر زید اس کاغذ بے ثبوت کے ذریعہ سے ہرگز عاق نہیں ٹھہر سکتا اورجوشخص فی الواقع عاق ہوتو اس کا اثر امورآخرت میں ہے کہ اگراﷲ عزوجل والدین کوراضی کرکے اس کاگناہ معاف نہ فرمائے تو اس کی سزا جہنم ہے،والعیاذباﷲ،مگرمیراث پراس سے کوئی اثرنہیں پڑتا،نہ والدین کالکھ دیناکہ ہماری اولاد میں فلاں شخص عاق ہے ہماراترکہ اسے نہ پہنچے اصلًا وجہ محرومی ہو سکتا ہے کہ اولاد کاحق میراث قرآن عظیم نے مقررفرمایاہے۔

وقال اﷲ تعالٰی یُوۡصِیۡکُمُ اللہُ فِیۡۤ اَوْلٰدِکُمْ ٭ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ۚ"[4] "

اوراﷲ تعالٰی نے فرمایا:"اﷲ تمہیں حکم دیتاہے تمہاری اولاد کے بارے میں بیٹے کاحصہ دوبیٹیوں کے برابرہے۔

والدین خواہ تمام جہان میں کسی کالکھا اﷲ عزوجل کے لکھے پرغالب نہیں آسکتا ولہٰذا تمام


 

 



[1] الہدایۃ کتاب الزکوٰۃ باب فیمن یمرعلی العاشر المکتبۃ العربیۃ کراچی ۱ /۱۷۷

[2] الدرالمختار کتاب القضاء باب کتاب القاضی الی القاضی وغیرہ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۸۳

[3] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الوقف فصل فی دعوی الوقف نولکشور لکھنؤ ۴ /۷۴۲

[4] القرآن الکریم ۴ /۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن