30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اس کی زوجہ سلمٰی عمرو کی حقیقی بہن ہے اوردوسری زوجہ سعادجمیلہ کی حقیقی بہن ہے،اس صورت میں ترکہ زید کاکس طرح تقسیم ہوگا؟بیّنواتوجروا۔
الجواب:
برتقدیرصدق مستفتی وعدم موانع ارث وانحصار ورثہ فی المذکورین وتقدیم مہرہرسہ زوجہ ودیگر دیون ووصایا ترکہ زیدبہترسہم ہوکر اس حساب عــــــہ سے منقسم ہوگا:

واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۸۵: ازبشارت گنج بریلی ۶شوال ۱۳۱۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ لفظ عاق بالعین وآق بالالف کے کیامعنی ہیں؟ ایك کاغذ میں زید کے جانب سے زید کے بیٹے کاعاق ہونا لکھاہے جس کاکوئی ثبوت نہیں کہ اس کو زید نے لکھابھی ہے یانہیں،وہ کاغذ زید کے مرنے کے سو سواسوبرس بعد ایك شخص پیش کرتاہے،آیا وہ قابل تسلیم ہے یانہیں؟ اور زید کالڑکا اس کاغذ کے روسے عاق ہوگایا نہیں؟ درصورت عاق ہونے کے بھی آیا ترکہ سے محروم ہوگایا نہیں؟ بیّنواتوجروا
الجواب:
"آق"ترکی سپید کوکہتے ہیں،اور"عاق"عربی میں وہ اولاد کہ ماں یاباپ کوآزارپہنچائے
عــــــہ:اس لئے کہ چار سے ایك تینوں زوجہ پرمنکسرہے اور باقی تین سے دوقرابت پدری اورایك قرابت مادری کو پہنچا اس میں دو خال اوردوخالہ ہیں یاایك ایك خال وخالہ ہوں توبوجہ تعدد اولاد بجائے دوخال ودوخالہ ہیں بہرحال یہ ایك چھ پرمنقسم ہوگا اس پر منکسرہے تین اورچھ جن پرانکسارہوا متداخل ہیں اورچھ عدداکبرہے تو اسی کی ضرب چارمیں دی گئی اب قرابت مادری کو چھ پہنچے جن میں سے چار اولاد خال کے لئے ہیں اور وہ ایك بنت ہے چارتین پرمنکسرہوئے ۲۴میں پھر ۳ کی ضرب سے بہتر۷۲ ہوئے ۱۲منہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع