دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

من جانب الاب وبعضھم من جانب الام فلااعتبار ھٰھنا لقوۃ القرابۃ ولالولد العصبۃ فی ظاھر الروایۃ فبنت العم لاب وام لیست اولٰی من بنت الخالۃ لعدم اعتبارکون بنت العم ولدالعصبۃ[1] اھ باختصار۔

کی جانب سے اوربعض ماں کی جانب سے ہوں تویہاں قرابت کی قوت اورعصبہ کی اولاد ہونے کاظاہر الروایہ کے مطابق کوئی اعتبارنہیں ہوگا،لہٰذا حقیقی چچا کی بیٹی خالہ کی بیٹی سے اولٰی نہیں ہوگی کیونکہ یہاں چچا کی بیٹی کااولاد عصبہ ہونا معتبرنہیں ہے اھ اختصار(ت)

بالجملہ خالہ اگرعلاتیہ صنف رابع میں ہے اوربنت العم حکمًا اولاد صنف رابع کے مثل ہے حاشیہ علامہ طحطاوی علی الدرالمختار میں ہے:

حکم بنات الاعمام حکم اولاد الصنف الرابع[2]۔

چچوں کی بیٹیوں کاحکم صنف چہارم کی اولاد کے حکم کی طرح ہے۔(ت)

اورصنف رابع اولاد صنف رابع پربالاجماع مقدم ومرجح ہے کمالایخفی(جیسا کہ پوشیدہ نہیں۔ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم

مسئلہ ۸۱:                                                ۱۰ربیع الاول شریف ۱۳۱۷ھ                       مرسلہ محمدعبدالصبور

جناب مولوی صاحب قبلہ فیض رسان دام ظلہم،بعد تسلیم کے عرض خدمت فیض درجت میں یہ ہے کہ ایك شخص کے ایك لڑکا اورایك لڑکی ہے اورایك نواسے کوبیٹابنایاہے اب وہ شخص اپنی حیات میں اپنامال واسباب تقسیم کرناچاہتاہے اوریہ دریافت کرتاہے کہ نواسے کو مثل بیٹے کے جواسباب وغیرہ تقسیم کرکے دوں تو اس کامواخذہ میرے ذمے تونہ ہوگا کہ بیٹی کے مقابلے میں نواسے کوبھی مثل بیٹے کے حصہ دیاہے اس کافتوٰی صحیح طورپرمہرلگاکر مرحمت فرمائیے گا تاکہ اس پرعمل کیاجائے۔

الجواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،مہروغیرہ دَین جوکچھ ادا کرکے جوباقی بچے تین حصے برابر کردیجئے،ایك پسر،ایك دختر،ایك نواسے کو،اس میں کوئی مواخذہ یاکسی کی حق تلفی نہ ہوگی،زندگی میں


 

 



[1] الشریفیۃ شرح السراجیۃ کتاب الفرائض باب ذوی الارحام مطبع علیمی اندرون لوہاری گیٹ لاہور ص۱۱۹

[2] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الفرائض باب توریث ذوی الارحام مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۴ /۴۰۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن