30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الکتب[1] اھ مختصرا وتمام تحقیقہ البازغ فیما علقنا علیہ۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
ہے اھ اختصار،او اس کی مکمل روشن تحقیق ردالمحتار پرہماری تعلیق میں ہے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۷۸:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بکر نے انتقال کیا اوراپنی ملکیت سے دومکان زنانے اورایك مردانہ اورایك کھپریل بقیمت مبلغ ۳۰؎ اور ایك درخت نیب بقیمت مبلغ آٹھ روپے کاچھوڑا۔زید اورعمرومکانات مذکور پربتقسیم مساوی کہ ایك مکان خاص زید کا اور ایك خاص عمرو کا،اورنشست گاہ اور کھپریل اوردرخت نیب پرمشترك قابض ہوئے،زید نے خاص اپنا کہ جس میں صرف دوکوٹھے تھے فروخت کردیا بعد چند روز کے فوت ہوگیا،اولاد زید کی عرصہ تیس برس تك مکانات مشترکہ اوردرخت نیب وکھپریل پرقابض رہے اورسکونت بھی مکان خاص عمرو میں اپنے چچا کے پاس رہے،قضاءً عمرو اوراولاد زید میں نااتفاقی ہوئی،اولاد زید نے جداہوکردوسری جگہ سکونت اختیار کی،بعد چندروز کے عمرو بھی فوت ہوگیا تب اولاد عمرو نے وہ سب مکانات اوردرخت نیب تین حصہ مساوی پرآپس میں تقسیم کرلیا،اولادزید کوکچھ آیا بوجہ جداہوجانے اورقبضہ چھوڑدینے کے اولادزید کاحق نہ رہا۔
الجواب:
نہ جداہوجانے سے حق ساقط ہوسکتاہے نہ قبضہ چھوڑدینے سے،نشست گاہ اور کھپریل اوردرخت میں نصف اولادزید کاہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۷۹: ۱۱/ذی الحجہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس باب میں کہ ہندہ فوت ہوئی اورزینب اخت عینی اور زیدپسرہمشیرہ اورعمرو پسر برادر حقیقی اور خالد برادر علاتی اورشوہر وارث چھوڑے،پس تقسیم ترکہ کس طرح ہوگی؟ بیّنواتوجروا
الجواب:
برتقدیر صدق مستفتی وعدم موانع ارث وانحصار ورثہ فی المذکورین وتقدیم امور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع