دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

کی جب زیدکاوقت انتقال قریب آیا اس نے تیس روپیہ قرض لے کر اپنے منجھلے پسربکر کو کہ زید اس کے ساتھ رہتاتھا دئیے کہ کفن ودفن میں اٹھانا اب تقسیم جائداد زید پرمنازعت ہے۔عمروکہتاہے والد نے تیس روپے اپنی تجہیزکے لئے بکر کو دئیے تھے میں نے والدہ کی تجہیزوتکفین کی اس کے تیس روپیہ میں ترکہ والدہ سے لوں گا،خالد پسرخوردکہتاہے والد نے اوربھائیوں کی شادی خود کی میری شادی نہ ہوئی اس کاصرف علاوہ حصہ شرعیہ کے ترکہ والد سے مجھ کوملے،اس صورت میں شرعًا کیاحکم ہے اور پسرکلاں وخورد کے یہ دونوں دعوے قابل سماعت ہیں یانہیں؟بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اوراجرپائیے۔ت)

الجواب:

دونوں دعوٰی باطل وناقابل سماعت ہیں عورت کی تجہیزوتکفین اگرچہ مذہب مفتی بہ میں مطلقًا ذمہ شوہر لازم ہے توبکر نے اپنے باپ کا واجب اداکیا مگرجب کہ یہ فعل اس کابطور خود بے اذن پدر تھا تو وہ اس کی طرف سے تبرع یعنی احسان اورایك نیك سلوك ٹھہرے گا جس کامعاوضہ پانے کاوہ ماں یاباپ کسی کے ترکہ سے استحقاق نہیں رکھتا۔تنویرالابصار میں ہے:

اختلف فی الزوج والفتوٰی علٰی وجوب کفنھا علیہ وان ترکت مالا [1]۔

زوج کے بارے میں اختلاف کیاگیا اورفتوٰی اس پر ہے کہ بیوی کاکفن خاوند پر واجب ہے اگرچہ بیوی نے مال چھوڑا ہو۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:

لوکفنہ الحاضر من مالہ لیرجع علی الغائب منھم بحصتہ فلارجوع لہ ان انفق بلا اذن القاضی حاوی الزاھدی واستنبط منہ الخیر الرملی انہ لوکفن الزوجۃ غیرزوجھا بلااذنہ

اگرچہ حاضرنے میت کو اپنے مال سے اس نیت سے کفن پہنایا کہ غائب وارثوں پراس کے حصہ کارجوع کرے گا تو اس کو رجوع کاحق نہیں ہوگا اگراس نے قاضی کی اجازت کے بغیر کفن پرخرچ کیاہو۔یہ حاوی الزاہدی میں ہے۔اسی سے علامہ خیرالدین رملی نے استنباط کیاکہ اگربیوی کو خاوند کے غیرنے خاوند اورقاضی کی اجازت کے

 


 

 



[1] الدرالمختارشرح تنویرالابصار کتاب الصلٰوۃ باب صلٰوۃ الجنازۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن