دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

مادر متوفیہ اپنی کے خالد سے ازروئے شرع شریف ہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

مہرجبکہ کُل یابعض ذمہ شوہر واجب الادا ہو اورعورت بے ابراومعافی معتبرشرعی مرجائے تووہ مثل دیگر دیون واموال متروکہ زن ہوتاہے اگرشوہربعد کو زندہ رہے تووہ خود بھی اس سے اپنا حصہ شرعی حسب شرائط مقررئہ علم فرائض پاتاہے جبکہ عورت کا ترکہ قابل تقسیم ورثہ ہو یعنی عورت پرکوئی دین ایسانہ ہو جواس کے تمام متروکہ نقدودَین وجائداد کومحیط ومستغرق ہو ورنہ شوہر خواہ کوئی وارث بذریعہ وراثت مہرخواہ دیگرمتروکہ سے کچھ پانے کے مستحق نہ ہوں گے سب ادائے دین مورثہ میں صرف کیا جائے گا لقولہ تعالٰی "مِنۡۢ بَعْدِ وَصِیَّۃٍ یُّوۡصِیۡنَ بِہَاۤ اَوْدَیۡنٍ ؕ"[1] (اﷲ تعالٰی کے اس ارشادکی وجہ سے"اس وصیت کے بعد جووہ کرگئیں اورقرض کے بعد"۔ت)پس صورت مستفسرہ میں زوجہ اولٰی پراگرایسادَین تھا توکل مہرجس قدر ذمہ خالد واجب الاداء ہے اس سے وصول کرکے زن متوفاۃ کے قرضخواہوں کودیں اور اگرایسانہیں توجس قدردَین غیرمحیط عورت پرہو اس کے کل متروکہ مہروغیرہ سے اداکرکے باقی ثلث میں اس کی وصیت اگر اس نے کی ہونافذ کرکے باقی کاایك ربع خالد پر سے ساقط کریں کہ یہ خود اس کاحصہ ہوا اورتین ربع دیگروارثان زن کودیں خواہ یہی پسرودختر ہوں یاان کے ساتھ اوربھی مثل مادر وپدرزن یا اس کے جد صحیح وجدہ صحیحہ علٰی قضیۃ الفرائض اﷲ تعالٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۷۴:                              ازبہیڑی متصل مسجدلب سڑك مرسلہ مولوی مقیم الدین صاحب مصنف اسلام کھنڈ   ۱۳صفر ۱۳۱۶ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کی بی بی فوت ہوئی او راس کے بعد ایك لڑکا اورایك لڑکی جواس سے تھے وہ بھی فوت ہوگئے۔اب متوفیہ کے باپ کی جائداد متروکہ میں سے جو اس کے بھائی اورماں کے قبضہ میںہے متوفیہ کے شوہر کو ازروئے شرع شریف حصہ مل سکتاہے یانہیں؟ اگرمل سکتاہے توکس حساب سے؟ اورمتوفیہ کے ماں اوربھائی اس کے شوہر سے اگر اس نے معاف نہ کیا ہو زرمہر پانے کے مستحق ہیں یانہیں؟بیّنواتوجروا۔

الجواب:

ہندہ یعنی زن متوفاۃ کابھائی اس کے مہروغیرہ متروکہ سے کسی شیئ کامستح نہیں اور لیلٰی یعنی


 

 



[1] القرآن الکریم ۴/۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن