دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

جواب سوال ہشتم

یہ رواج باطل ومردودونامعتبرہے کہ صراحۃً مخالف شرع مطہر ہے کوئی رواج نص کے خلاف معتبرنہیں ہوسکتا ورنہ رباوزنا وشراب ورباب کارواج اس سے بدرجہا زائدہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم توفرمائیں:

فلا ولی رجل ذکر[1]۔

کہ وہ قریب ترین مرد کے لئے ہے(ت)

جوفرائض مقدرہ دلاکر باقی بچے وہ اس مرد کاہے جوبہ نسبت دیگراقارب کے میت سے قریب ترہے،ایسے مرد کے ہوتے ہوئے جورَد کیاجائے گاصراحۃً حق تلفی وظلم ابعد اورایساردخودواجب الرد ہوگا،یہ رواج نہ صرف حدیث بلکہ اجماع امت کے خلاف ہے۔ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں ہے:

قال النووی رحمہ اﷲ تعالٰی قد اجمعوا علی ان مابقی بعد الفرائض فہو للعصبات یقدم الاقرب فالاقرب[2]۔ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

امام نووی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے فرمایا کہ مشائخ کا اس پراجماع ہے جواصحاب الفرائض کے بعد باقی بچے وہ عصبوں کے لئے ہے،جوسب سے زیادہ قریبی ہے اس کومقدم کیا جائے گا پھر اس کے بعد والا۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(ت)

مسئلہ ۷۳:              ازدیگر شریف ضلع ہردوئی مرسلہ حضرت سیدمحمد زاہد صاحب                         ۱۸محرم الحرام ۱۳۱۶ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ خالد کی زوجہ اولٰی سے ایك پسر اور ایك دختر ہے،بعد فوت زوجہ اولٰی خالد نے عقدثانی کیا اس سے بھی اولاد ہے اب خالد ن اولاد زوجہ اولٰی کو مکان سے نکال دیا اورجملہ حقوق سے محروم کیا او رذمہ خالد کے مہرزوجہ اولٰی کاواجب الاداہے۔پس اس صورت میں اولاد زوجہ اولٰی مستحق پانے مہر وغیرہ


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الفرائض باب میراث الولد من ابیہ وامہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۹۹۷،

صحیح مسلم // // // // // // // ۲/۳۴

[2] مرقاۃ المفاتیح کتاب البیوع باب الفرائض حدیث ۳۰۴۲ المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ۶/۲۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن