30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کردئیے ہیں اورنادرًا جوخودلکھناہوتاہے اپنے مجموعہ فتاوٰی میںان کی نقل نہیں رکھتا مگرجب کسی فائدہ نفیسہ پرمشتمل ہولہٰذا ان سب وقائع کاپتانہیں دے سکتا ہاں ابھی اسی شعبان ؎میں اسی شہرکاایك مسئلہ لکھاگیاجس میں قاضی زادوں کے خاندان سے ایك عورت کے پردادا کاپرپوتا اس کاوارث ہوا۔ثواب الخیربنت رعایت علی بن قاضی رحمت علی بن قاضی مولوی شیخ الاسلام کاترکہ فرزند علی بن محمد علی بن قاضی ب درالاسلام بن قاضی مولوی شیخ الاسلام کوملا۔فرائض نویسان زمانہ دریافت نہیں کرتے سائلوں جاہلوں کے بتانے پرقناعت کرتے ہیں وہ کیاجانیں کس کس کو ترکہ پہنچتاہے،لاجرم بلاوجہ حق تلفیاں ہوتی ہیں اگرتفتیش کامل کی عادت ہوتی توآج ایسی توریثیں اچنبھانہ معلوم ہوتیں۔سچ ہے جووارد ہواحدیث میں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے مروی:
|
تعلموا الفرائض وعلموہ الناس فانہ نصف العلم وانہ ینسی وھو اول ماینزع من امتی[1]۔رواہ ابن ماجۃ و الحاکم عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
فرائض سیکھو اورلوگوں کوسکھاؤ کہ وہ نصف علم ہے اوروہ بھولا جاتاہے اورپہلاعلم جومیری امت سے نکل جائے گا(اس کو ابن ماجہ اورحاکم نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
عــــــہ: بعدہ،۹/صفر۱۳۱۹ھ کو اسی بریلی کے مسلمان حلوائیوں کاایك مناسخہ آیا جس میں احمدبخش نامی ایك شخص کاترکہ کہ اس کی زوجہ وہمشیرہ سے بچابلاقی وانعام اﷲ نے پایا کہ احمدبخش کے پردادا کے چچاپوتے ے پوتے ہیں ان کاسلسلہ نسب یوں ہے،یہاں ذی فرض نسبی بھی موجود ہے پھراحمدبخش کی پھوپھی سراجن مری وہی دوعصبے اس کے بھی وارث ہوئے وہ اس کے دادا کے چچا کے پرپوتے کے بیٹے ہیں،یہ بحمداﷲ اس تحقیق کانتیجہ ہے جوبیان کی جاتی ہے۔
زید
صلابت نورمحمد
کمو لال محمد غلام غوث
سعداﷲ عطاء اﷲ فیض اﷲ
محمدبخش
انعام اﷲ بلاقی احمدبخش
[1] سنن ابن ماجہ ابواب الفرائض باب الحث علی تعلیم الفرائض ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۹۹،المستدرك للحاکم کتاب الفرائض دارالفکر بیروت ۴/۳۳۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع