دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

نے ان کاترکہ ان کے ایك ہم وطن کو عطافرمادیا۔علماء فرماتے ہیں یہ عطافرمانا بطورتصدق تھا نہ کہ بطورتوریث،اور خود حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بذریعہ ولائے عتاقہ وارث نہ ہوئے کہ انبیاء کرام نہ کسی کے وارث ہوں نہ کوئی ان کا وارث مال ہو علیہ الصلوٰۃ والسلام۔

جواب سوال چہارم

شرع مطہر میں کہیں ایساحکم نہیں،نہ ترك دعوٰی،اگرچہ باوصف علم وفات مورث وعلم مسائل شرعیہ بالقصد بلکہ بالتصریح ہو موجب حرمان۔اشباہ میں ہے:

لوقال الوارث ترکت حقی لم یبطل حقہ[1]۔

اگروارث نے کہا میں نے اپناحق چھوڑدیا ہے تو اس کاحق باطل نہیں ہوگا۔(ت)

غمزالعیون میں ہے:

لومات عن ابنین فقال احدھما ترکت نصیبی من المیراث لم یبطل لانہ لازم لایترك بالترک[2]۔

اگرکوئی شخص دو بیٹے چھوڑکرمرگیا ان میں سے ایك نے کہا میں نے میراث سے اپناحصہ چھوڑدیا تو اس کاحصہ باطل نہیں ہوگا کیونکہ اس کاحصہ لازم ہے جوچھوڑنے سے متروك نہیں ہوتا(ت)

بلکہ شرع مطہر میں حکم ہے کہ اگرکچھ لوگ قاضی کے پاس حاضرآئیں اورکسی جائداد غیرمنقولہ کی نسبت ظاہرکریں کہ ان کے فلاں مورث سے ترکہ میں انہیں پہنچی اور اس کی تقسیم چاہیں توقاضی صرف ان کے بیان پراس کی تقسیم نہ کرے جب تك بینہ سے ثابت نہ کریں کہ مورث مرگیا اوراتنے وارث چھوڑے۔

فی الدرالمختار عقار یدعون انہ میراث عن زید لایقسم حتی یبرھنوا علی موتہ

درمختار میں ہے کہ کچھ لوگ کسی غیرمنقولہ جائداد کے بارے میں یہ دعوٰی کریں کہ وہ زید کی میراث ہے توقاضی اس کی تقسیم نہ کرے

 


 

 



[1] الاشباہ والنظائر الفن الثالث احکام النقد ادارۃ القرآن کراچی ۲/۱۶۰

[2] غمزعیون البصائر مع الاشباہ والنظائر // // // ۲/۱۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن