30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث چہارم۴:احمدوابوداؤد ونسائی وابن ماجہ وبیہقی بسند صحیح بطریق عمروبن شعیب عن ابیہ عن جدہ امیرالمومنین عمرفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ما احرز الولد اوالوالد فہو لعصبتہ من کان[1]۔ |
جوولاء اولاد یاوالد حاصل کرے وہ اس کے عصبہ کے لئے ہے چاہے وہ کوئی ہو۔(ت) |
حدیث پنجم۵:عبدالرزاق اپنی مصنف میں حضرت ابراہیم نخعی سے راوی،امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
کل نسب تووصل علیہ فی الاسلام فھو وارث موروث[2]۔ |
ہرنسب جواسلام میں ملتاہو وہ وارث و موروث ہے۔(ت) |
حدیث ششم۶:سنن بیہقی میں ہے:
|
عن جریر عن المغیرۃ عن اصحابہ قال کان علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ اصحابہ اذا لم یجدوا ذاسھم اعطوا القرابۃ وماقرب اوبعد اذاکان رحما فلہ المال اذا لم یوجد غیرہ[3]،ھذا مختصر۔ |
حضرت جریر نے حضرت مغیرہ یعنی ان کے اصحاب سے روایت کی،مغیرہ نے کہا حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور ان کے اصحاب جب کوئی ذی سہم نہ پاتے تو وہ ترکہ رشتہ داروں کودے دیتے وہ قریب والا ہو یابعیدوالا جبکہ رشتہ دار ہو تو سب مال اسی کاہے جب اس کاغیر موجود نہ ہو۔یہ مختصرہے۔(ت) |
آیۃ کریمہ نے رشتہ داروں کومطلق رکھا صدیق اکبررضی اﷲ تعالٰی عنہ نے تصریح فرمادی کہ آیت میں ہرعصبہ نسبی داخل۔ سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حدیث سوم وچہارم میں صاف تعمیم فرمائی کہ عصبہ وارث ہے کوئی ہو،حدیث پنجم میں فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع