30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
المقصدالنافع فی عصوبۃ الصنف الرابع ۱۳۱۵ھ
(چوتھی قسم کے عصبہ ہونے میں نفع دینے والامقصد)
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط
مسئلہ ۶۵: ازاٹاوہ متصل کچہری منصفی مکان مولوی حبیب علی صاحب مرسلہ مولوی وصی علی ۵رمضان المبارك ۱۳۱۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عصبات کی جوچارقسم مقررہیں،فروع میت،اصول میت،فروع اب میت،فروع جد میت،منجملہ ان کی قسم اول ودوم وسوم میں کوئی بحث نہیں مگر قسم چہارم یعنی فروع جد میت کاسلسلہ ایساوسیع ہے کہ حق رسی اس کی دشوار بلکہ غیرممکن معلوم ہوتی ہے کیونکہ کوئی مسلمان ایسانہ ہوگا جس کاعصبہ نسبی قسم چہارم یعنی دادا کی اولاد یا پر دادا کی اولاد یاسردادا کی اولاد یا ان سے بھی عالی کسی جد کی اولاد موجود نہ ہو اگردیہہ یاقصبہ مسکونہ میت میں نہ ہوگا تودوسرے دیہہ یاقصبہ میں یادوسرے شہریاملك میں ہوگا مثلًا ہندمیں نہ ہوگا توعرب یاعجم میں ہوگا تمامی ربع مسکون میں کہیں نہ کہیں ضرورموجود ہوگا،پس درصورت عدم موجودگی عصبات قسم اول ودوم وسوم کے ایسے عصبات کوتلاش کرنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع