30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کافی نہیں۔صورت مستفسرہ میں دونوں مہراور اسی طرح اورجودین زمہ زید ہوحصہ رسداداکریں،پہلی بی بی اس سبب سے کہ اس کانکاح پہلے ہوا پہلے پانی کی(کہ جب تك اس کامہرادانہ ہولے زوجہ ثانیہ کابقیہ مہریااورکسی دائن کادَین ثابت ادانہ کیا جائے) ہرگزمستحق نہیں بلکہ وہ سب ایك ساتھ اداکئے جائیں گے اورجبکہ جائداداورنہیں،کافی نہیں دونوں مہروں اورہردَین ثابت کو حصہ رسداداکیاجائے گا اورجب کچھ نہ بچے ورثہ کچھ بذریعہ وراثت نہ پائیں گے۔
|
قال اﷲ تعالٰی" مِنۡۢ بَعْدِ وَصِیَّۃٍ یُّوۡصِیۡنَ بِہَاۤ اَوْدَیۡنٍ ؕ"[1]۔ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا"اس وصیت کے بعد جو تم کرجاؤ اورقرض کے بعد"۔(ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۶۴: ازشہرکہنہ ۶شعبان ۱۳۱۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی جائداد کثیراپنے محروم الارث بھتیجوں کولکھ دی او اپنے حقیقی بھائی وارث کے لئے ایك خفیف شیئ رکھی اس سے اس کی نیت بھائی کی حق تلفی تھی کہ اسے میرے بعد نہ پہنچے،اس صورت میں اس پرکچھ مواخذہ عنداﷲ ہے یانہیں؟بیّنواتوجروا۔
الجواب:
جبکہ وارث آوارہ بدوضع نہ ہو جس سے مظنون ہوکہ مال جو اس کے لئے رہے گا معاصی الہیہ میں اُڑائے گا تو اسے محروم کرنے کی نیت سے کوئی کارروائی کرنی عنداﷲ قابل مواخذہ ہے، حدیث میں ہے:
|
من فرمن میراث وارثہ قطع اﷲ میراثہ من الجنۃ یوم القیامۃ[2]۔رواہ ابن ماجۃ عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جواپنے وارث کے میراث پانے سے بھاگے اﷲ تعالٰی روز قیامت اس کی میراث جنت سے قطع فرمادے گا(اسے ابن ماجہ نے حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع